شنزو آبے اور پیوٹن، امریکہ – شمالی کوریا سربراہ ملاقات کی حمایت پر اتفاقِ

جاپان کے وزیر ِاعظم شنزو آبے اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن

جاپان کے وزیر ِاعظم شنزو آبے اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر ِاعظم Shinzo Abe اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما Kim Jong Un کی ممکنہ سربراہ ملاقات کی کامیابی کیلئے اپنی جانب سے حمایت پر اتفاقِ رائے کیا ہے۔ ماسکو میں ہفتے کے روز دونوں رہنمائوں کی ملاقات کے دوران Shinzo Abe  نے شمالی کوریا کے جوہری و میزائل معاملات اور جاپانی شہریوں کے اغوا کے مسئلے کے حل کی غرض سے 2002 ء کے Pyongyang اعلامیے کی بنیاد پر جامع حل کی تلاش کے جاپان کے مسلسل موقف کی وضاحت کی۔ انہوں نے پیوٹن کو بتایا کہ جاپان ماضی کے افسوسناک واقعات کو حل اور شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا تسلسل سے خواہاں ہے۔ صدر پیوٹن نے اپنے ادراک کا اظہار کیا اور دونوں رہنمائوں نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے فروغ کے بنیادی اصول کی تصدیق کی۔ جاپان کے وزیر اعطم Shinzo Abe اور روسی صدر پیوٹن نے اپنی ملاقات کے دوران روس کی عملداری والے چار جزائر پر جولائی یا اگست میں مشترکہ اقتصادی سرگرمیوں کیلئے ایک جائزہ مِشن بھیجنے پر بھی اتفاقِ رائے کیا تاکہ مشترکہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ حکومتِ جاپان کا یہ موقف چلا آ رہا ہے کہ مذکورہ جزائر جاپان کی سرزمین کا موروثی حصہ ہیں۔

No comments.

Leave a Reply