لیڈی ڈیانا، پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی شادی کی یادگار تقریبات

لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس

لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس

نیوز ٹائم

جولائی 1981میں دنیا بھر میں تقریبا75کروڑافراد نے لیڈی ڈیانا  Spencer اور پرنس چارلس کی شادی کی ٹیلی ویژن نشریات کو دیکھا تھا۔ اسے Fairy-Tale  کی شادی کا خطاب بھی ملا تھا۔  شادی کی تقریبات ہی کچھ اِ س طرح سجائی گئی تھیں کہ لوگ دنگ رہ گئے تھے۔  ڈیانا، St Paul’s Cathedral میں گھوڑی کی بگھی میں سوار ہوکر پہنچی تھیں، جسے گلاس کوچ کہا جاتا ہے۔  3500 مہمان مدعو تھے۔  پرنس چارلس نے روایتی ملٹری ڈریس زیب تن کیا ہوا تھا۔  صدی کی شادی کا  خطاب پانے والی ڈیانا اور پرنس چارلس کی یہ شادی مکمل طور پر روایتی بھی نہیں تھی۔ شاہی جوڑے نے اپنے قسم نامے سے Obeyکا لفظ خارج کرکے ایک نئی بحث کو چھیڑ دیا تھا۔  شہزادی ڈیانا 31اگست 1997 کو ایک کار حادثے میں چل بسیں۔ اس وقت، ان کے دو بیٹوں، بڑے بیٹے شہزادہ ولیم کی عمر 15 سال اور چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی عمر12 سال تھی۔

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن

انیس اپریل 2011 ء کو لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کے بڑے بیٹے پرنس ولیم نے Kate Middleton سے شادی کر لی۔ ڈیانا اور Kate Middleton میں ایک قدر مشترک تھی، شادی سے پہلے دونوں ہی عام خواتین تھیں۔ ہر چند کہ ڈیانا شادی سے پہلے نوکری کر چکی تھیں، جبکہ Kate Middleton نے ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود کبھی نوکری نہیں کی۔ پرنس ولیم اور Kate Middleton نے شادی کے لیے Westminster Abbey انتخاب کیا۔ Kate Middleton کو لیڈی ڈیانا سے تشبیہہ دینا فطری عمل تھا۔ پرنس ولیم نے Kate Middleton کو شادی کی پیشکش کرتے وقت منگنی کی جو انگوٹھی پیش کی تھی وہ لیڈی ڈیانا کی تھی۔ یہ انگوٹھی 12 قیراط کے بیضوی نما نیلم کے پتھر سے بنی ہوئی ہے، جس کے چاروں اطراف 14 ڈائمنڈز لگے ہوئے ہیں۔ شادی کی یہ تقریب پرنس چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کی تقریب کے مقابلے میں قدرے چھوٹی تھی، جس میں 1900 معززین شامل تھے۔ شادی کی تقریب میں شامل افراد میں شاہی جوڑے کے قریبی دوست جیسے David اور Victoria Beckham اور Sir Elton John جیسی شخصیات شامل تھیں۔ تاہم یہ کوئی روایتی دن نہیں تھا۔ شادی کے بعد، جوڑے نے Buckingham Palace کا رخ کیا، جس کی بالکونی پر کھڑے ہو کر انھوں نے لڑاکو جہازوں کا کرتب انجوائے کیا۔ 22جولائی 2013 ء کو، پرنس ولیم اور Kate Middleton کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا Prince George رکھا گیا۔  2 مئی 2015 ء کو Kate Middleton نے بیٹی کو جنم دیا، جس کا انھوں Princess Charlotte نام رکھا۔  23اپریل 2018 ء کو Kate Middleton اور ولیم کی جانب سے ایک بار پھر خوش خبری سنائی گئی۔ ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام Prince Louise رکھا گیا ہے۔

ہیری اور میگھن مارکل

ہیری اور میگھن مارکل

اب لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کے دوسرے بیٹے 33 سالہ Prince Harry بھی ازدواجی تعلق سے منسلک ہو گئے ہیں۔ انھوں نے 19 مئی 2018ء کو Windsor Castle کے St George’s Chapel میں 600 مہمانوں کی موجودگی میں ایک شاندار اور شاہی وقار کے شایانِ شان تقریب میں 36 سالہ امریکی اداکارہ Meghan Markle سے شادی کر لی۔ ہر شاہی بہو کی اپنی ایک خصوصیت رہی ہے۔ اس طرح، Meghan Markle وہ پہلی شاہی دلہن بن گئیں، جو شادی کے چبوترے کی جانب تنہا بڑھیں۔  آدھے راستے میں ان کا استقبال Prince Charles نے کیا، جو انھیں ساتھ لے کر Prince Harry کی جانب بڑھے اور پھر Meghan Markle Prince Harry کے برابر جا کر کھڑی ہو گئیں۔ Prince Charles ، ان کے ہمراہ اس لیے ہوئے کہ Meghan Markle کے والد طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال میں ہیں۔ 73سالہ Thomas Markle نے اپنی بیٹی کی شادی California کے ایک ہسپتال میں دیکھی۔ شادی کے بعد انھوں نے Entertainment کی ویب سائٹ TMZ سے بات کرتے ہوئے کہا، میری بیٹی بہت خوبصورت اور انتہائی خوش لگ رہی تھی۔

Meghan Markle نے Queen Mary کا ہیرے کا تاج پہنا ہوا تھا جو ملکہ برطانیہ نے ان کو شادی میں پہننے کے لیے دیا تھا۔ جبکہ ان کا لباس برطانوی ڈیزائنر Claire Waight Keller نے تیار کیا تھا۔ Prince Harry نے شاہی رواج کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، شادی کی انگوٹھی پہننے کا فیصلہ کیا۔ Prince Harry کا شادی کا چھلا پلاٹینم کا ہے، جبکہ Meghan Markle کا چھلا ویلش گولڈ سے بنا ہوا ہے۔ Prince Harry اور Meghan Markle سنہ 2016 ء سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، تاہم ستمبر 2017 ء میں وہ پہلی مرتبہ جوڑے کے طور پر دنیا کے سامنے آئے تھے  اور نومبر 2017 ء میں دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔ Meghan Markle ، برطانوی شاہی خاندان کی اب تک کی بہوئوں سے الگ ہیں۔ وہ نا صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ امریکی بھی ہیں۔ وہ طلاق یافتہ ہونے کے علاوہ مخلوط النسل بھی ہیں۔  شادی کی تقریب میں سیاستدانوں بشمول برطانوی وزیر اعظم Theresa May کو مدعو نہیں کیا گیا تھا، کیونکہ یہ سرکاری تقریب نہیں تھی۔ شادی کے بعد Prince Harry Duke of Sussex اور Meghan Markle Duchess of Sussex کہلائیں گی۔  مہمانوں میں Actor George Clooney اور ان کی اہلیہ Amal Clooney ، معروف برطانوی ٹیلی ویژن شخصیت اوپرا ونفری، سابق فٹ بالر David Beckham اور ان کی اہلیہ Victoria ،  Alex Ohanian, Serena Williams ، اIdris Elba ، sir Elton John اور David Frank ، بھارتی اداکارہ Priyanka Chopra,، Chelsy Davy  برطانوی خاندان اور شاہی جوڑے کے قریبی دوست اور احباب شامل تھے۔ اس کے علاوہ مدعو کیے گئے عام افراد میں Grenfell Tower میں آگ لگنے سے محفوظ رہنے والے رہائشی،   برطانیہ کے ہر کونے سے 1200 عام افراد، شاہی جوڑا جن چیرٹیز سے منسلک رہا ہے، ان چیرٹیز سے تعلق رکھنے والے 200 افراد،  Wendover Castle کے قریب و جوار میں واقع اسکولوں (دی رائل اسکول، گریٹ پارک اور سینٹ جارج اسکول) سے 100 طلبا، ونڈزر اور سینٹ جارج چیپل سے تعلق رکھنے والے 610 افراد  اور شاہی خاندان اور کرائون اسٹیٹ سے جڑے 530 افراد بھی شامل تھے۔  ظہرانے کی اس تقریب میں Meghan Markle نے شاہی رواج کیبر خلاف اپنے شوہر اور سسر کے ہمراہ تقریر بھی کی۔ ویسے تو شاہی خاندان میں متعدد شادیاں ہو چکی ہیں، تاہم لیڈی ڈیانا اور ان کے بعد ان کے بیٹوں پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی شادی میں دنیا بھر سے لوگوں کا جو جوش و جذبہ دیکھا گیا،  وہ شاہی خاندان کی کسی اور شادی میں کبھی نہیں دیکھا گیا۔

No comments.

Leave a Reply