سابق چیف جسٹس ناصر الملک نگراں وزیراعظم ہوں گے

جسٹس (ریٹائرڈ) ناصر الملک

جسٹس (ریٹائرڈ) ناصر الملک

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ طور پر caretaker وزیر اعظم کے لیے جسٹس (ریٹائرڈ) Nasirul Mulk کے نام کا اعلان کر دیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے caretaker وزیر اعظم کے لیے جسٹس Nasirul Mulk کے نام کا اعلان کیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ caretaker وزیر اعظم کے نام پر اتفاق ہم سب کیلئے بڑا چیلنج تھا، یہ نام ہمارے لیے بہت ہی قابل احترام اور قابل عزت ہے۔ خورشید شاہ سے قبل پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ caretaker وزیر اعظم کے نام پر اپوزیشن لیڈر سے اتفاق ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے اس سے قبل اس معاملے پر کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، انہوں نے اپنی قیادت سے مشاورت کی اور یہ عمل چلتا رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے ایسے شخص کا انتخاب کیا گیا ہے جن کا ماضی بے داغ ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر مملکت Maryam اورنگزیب بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ اس سے قبل وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ caretaker وزیر اعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، انشاء اللہ caretaker وزیر اعظم کے نام پر اتفاق ہو جائے گا۔ قائد حزب اختلاف نے یہ بھی کہا کہ ہم ثابت کریں گے کہ پارلیمنٹ بالادست ہے اور پارلیمنٹ میں ہی فیصلے ہوتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply