امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں کیلو سے لاوے کا مسلسل اخراج

امریکا کی ریاست ہوائی کے آتش فشاں کیلو سے لاوے کا مسلسل اخراج

امریکا کی ریاست ہوائی کے آتش فشاں کیلو سے لاوے کا مسلسل اخراج

ہوائی ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا مسلسل اخراج جاری ہے جس کی وجہ سے جیو تھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ امریکا کی ریاست ہوائی کے آتش فشاں Kilauea سے لاوے کا مسلسل اخراج ہو رہا ہے، جس کے سبب جیوتھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہو گیا، لاوے سے اب تک 82 گھر تباہ ہوئے ہیں۔ ماحولیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوائی کے آتش فشاں کا دھواں 3700 کلو میٹر دور تک پہنچ گیا ہے۔ دھویں اور راکھ سے مارشل آئی لینڈ میں لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، Aviation حکام نے حد نگاہ میں کمی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ دنوں اس آتش فشاں کے باعث ہوائی میں 24 گھنٹے کے دوران زلزلے کے 270 جھٹکے محسوس کیے گئے۔

No comments.

Leave a Reply