اٹلی کے صدر اور نومنتخب وزیر اعظم کے درمیان شدید اختلافات ، انتخابات کالعدم ہونے کا خدشہ

اٹلی کے صدر سرجیو ماٹاریلا اور نومنتخب وزیر اعظم گوئسپے کونٹے

اٹلی کے صدر سرجیو ماٹاریلا اور نومنتخب وزیر اعظم گوئسپے کونٹے

روم ۔۔۔ نیوز ٹائم

اٹلی میں حکومت سازی کا عمل تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے انتخابات کے کالعدم ہونے کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے صدر Sergio Mattarella اور نومنتخب وزیر اعظم Giuseppe Conte کے درمیان کابینہ کی تشکیل میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں جس کے بعد نومنتخب وزیر اعظم Giuseppe Conte نے حکومت سازی سے معذرت کر لی ہے۔ حکومت کی تشکیل کے لیے یہ تعطل جاری رہا تو حال ہی میں ہونے والے انتخابات کالعدم قرار دیئے جا سکتے ہیں اور پھر ازسرنو انتخابات کرانا ہوں گے۔

اٹلی کے صدر Sergio Mattarella کی جانب سے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت کو  23 مئی کے دن حکومت سازی کی دعوت دی تھaی  جس پر نومنتخب وزیر اعظم Giuseppe Conte نے اپنی نئی کابینہ میں وزیر اقتصادیات کے لیے یورو اور جرمنی کے ناقد Paolo Savona کا نام تجویز کیا تھا جسے صدر Sergio Mattarella نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ وہ کابینہ میں یورو زون سے نکلنے کی بات کرنے والے کو قبول نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ اٹلی کے صدر Sergio Mattarella نے گزشتہ برس 28 دسمبر کو منتخب حکومت کو تحلیل کر دیا تھا  جس کے بعد اٹلی میں 4 مارچ 2018ء کو عام انتخابات ہوئے تھے جس میں 630 چیمبرز آف ڈپٹیز اور 315 سینیٹ کے اراکین کا انتخاب عمل میں تھا  جس کے بعد صدر Sergio Mattarella کی جانب سے نومنتخب وزیر اعظم Giuseppe Conte کو حکومت سازی کی دعوت دی گئی تھی لیکن صدر اور نومنتخب وزیر اعظم کے درمیان تنائو کی کیفیت نے ازسرنو انتخابات کا راستہ ہموار کر دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply