امریکی وفد شمالی کوریا پہنچ چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے، کہ شمالی کوریائی رہنما Kim Jong Un کے ساتھ ان کی سربراہ ملاقات کے لئے انتظامات کی غرض سے ایک امریکی ٹیم شمالی کوریا پہنچ گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جمعرات مذکورہ سربراہ ملاقات کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق، امریکی اور شمالی کوریائی وفود دونوں کوریائوں کی سرحد پر التوائے جنگ کے گاں پان من جوم میں مذاکرات کر رہے ہیں۔ امریکہ کے کچھ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے، کہ US Ambassador to the Philippines, اور شمالی کوریا سے متعلق معاملات پر سابق خصوصی ایلچی Sung Kim امریکی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، توقع ہے، کہ شمالی کوریا کی نائب وزیر خارجہ Choe Son Hui اور دیگر حکام کے ساتھ مندوبین کے مذاکرات منگل تک جاری رہیں گے۔ خیال کیا جا رہا ہے، کہ فریقین کے مذاکرات کا مرکز شمالی کوریا کو ایٹم بم سے پاک کرنے جیسا اہم ترین معاملہ ہے۔ گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے Kim Jong Un کے ساتھ جون کی 12 تایخ کو ہونے والی اپنی سربراہ ملاقات اچانک منسوخ کر دی تھی۔  تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما Kim Jong Un اب منصوبے کے مطابق مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply