اٹلی: ماہر معاشیات کارلو کوٹریلی نگران وزیر اعظم نامزد، انتخابات دوبارہ ہوں گے

ماہر معاشیات کارلو کوٹریلی کو نگران وزیر اعظم نامزد

ماہر معاشیات کارلو کوٹریلی کو نگران وزیر اعظم نامزد

روم ۔۔۔ نیوز ٹائم

اٹلی میں سیاسی بحران جاری، صدر Sergio Mattarellaنے ماہر معاشیات Carlo Cottarelliکو caretaker وزیر اعظم نامزد کر دیا، ملک میں جلد عام انتخابات کروائیں گے۔ اٹلی کے نامزد وزیر اعظم Giuseppe Conteکے حکومت سازی میں ناکامی کے بعد Carlo Cottarelli کو caretaker وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔  Carlo Cottarelli کا کہنا ہے وہ کوشش کریں گے کہ رواں برس موسم سرما یا اگلے برس کے آغاز پر انتخابات کروا دیں۔ اٹلی میں انتخابات کے 80 دن بعد صدر Sergio Mattarellaنے Giuseppe Conte کو وزیر اعظم نامزد کیا تھا، انہوں نے گزشتہ بدھ Giuseppe Conte کے نامزد وزیر خزانہ Paolo Savona  کو منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا  جس پر Giuseppe Conte نے حکومت سازی سے معذرت کر لی تھی۔

No comments.

Leave a Reply