سپریم کورٹ، خواجہ آصف کی نااہلی ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم کالعدم

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف

سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف

اسلام آباد  ۔۔۔ نیوز ٹائم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف اپیل پر فیصلہ دیتے ہوئے ان کی اپیل منظور کر لی اور ان کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ خواجہ آصف نے Iqama کی بنیاد پر نااہل قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 اپریل کو تحریک انصاف کے Usman Dar, کی درخواست پر خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا  جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے خواجہ آصف کو مبارکباد دی ہے۔ خواجہ آصف نے عدالتی فیصلے پر کہا کہ اللہ نے مجھ عاجز پر کرم کیا، میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عثمان ڈار نے کہا کہ اب خواجہ آصف سے عوامی عدالت میں مقابلہ ہو گا۔ جبکہ Maryam Nawaz نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ظلم و ناانصافی کو ایک دن مٹنا ہی ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے Justice Umar Ata Bandial کی سربراہی میں Justice Faisal Arab  اور Justice Sajjad Ali Shah پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف نظرثانی اپیل پر محفوظ کیا ہوا فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس کے بعد ان کی تاحیات نااہلی بھی ختم ہو گئی۔  Justice Umar Ata Bandial نے مختصر فیصلہ سنایا اور تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔ خواجہ آصف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے Iqama  کی بنیاد پر نااہل قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی تھی۔

No comments.

Leave a Reply