اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرارداد مسترد کر دی

امریکی مندوب نکی ہیلی

امریکی مندوب نکی ہیلی

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکا کی اسرائیل کے حق میں قرارداد کو مسترد کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ امریکی قرارداد کے حق میں سوائے امریکا کے اور کسی کا ووٹ نہیں آیا جبکہ امریکی مندوب Nikki Haleyنے عجیب منطق اپناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظلوم ہیں اور انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ دوسری جانب امریکا نے فلسطینیوں کے تحفظ کی عرب قرارداد ویٹو کر دی۔  چین، فرانس اور روس نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ علاوہ ازیں کویت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کی صورتحال پر جنرل اسمبلی جائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply