پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ذوالفقار کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل

پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے رہنما ذوالفقار کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے رہنما ذوالفقار کھوسہ

لاہور  ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں،  ذوالفقار کھوسہ کی عزت اور نام ہے، الیکشن کے لئے ضروری ہے کہ نیوٹرل امپائر ہوں، 2018 ء کا الیکشن ملک کی تقدیر بدلے گا،  ہمارا مقصد بروقت، صاف اور شفاف الیکشن کرانا ہے اور اس کے لئے ایماندار شخص کو لانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے ذوالفقار کھوسہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ عمران خان کی ذوالفقار کھوسہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی جس میں سردار ذوالفقار کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آج پوری کھوسہ فیملی تحریک انصاف میں شامل ہوئی۔ سردار ذوالفقار کھوسہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا  کہ ہمارا مقصد ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، دنیا میں کہیں کیئر ٹیکر نہیں آتے، ان ممالک کے ادارے مضبوط ہوتے ہیں،  پچھلی بار الیکشن میں نگران سیٹ اپ فیل ہو چکا،  جو بھی حکومت آتی ہے اس پر کسی کو اعتماد نہیں ہوتا، 2018ء  میں پاکستان کی تاریخ کا اہم الیکشن ہونے جا رہا ہے اور ہمارا مقصد ہے کہ نیوٹرل امپائر الیکشن کرائیں۔ نگران وزیر اعلی پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایمانداری سے نام دیا تھا لیکن اس نام پر بڑا شو مچا،  اس لئے ہم نے نام واپس لیا، ہم سب کو کوشش کرنی چاہئے کہ پاکستان میں 1970ء کے بعد سب کہیں کہ 2018ء  کا الیکشن صاف اور شفاف ہوا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013ء  میں دھاندلی پر جوڈیشنل کمیشن نے فیصلہ دیا، ہم نے فیصلے کو قبول کیا تھا اور سڑکوں پر نہیں آئے تھے اور اب بھی تحریک انصاف خواجہ آصف کے فیصلے کو قبول کرتی ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ فاروق بندیال کافی عرصے سے ن لیگ میں تھے مگر ہمارے پاس آئے تو شور مچ گیا،  مجھے خوشی ہے کہ سوشل میڈیا پر بروقت رسپانس آیا، سوشل میڈیا نے فاروق بندیال کی شمولیت کا ایشو اٹھایا تو ہم نے اس کا فیصلہ واپس لے لیا۔ فاٹا الیکشن پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ فاٹا اراکین بھی ایک ساتھ ہی خیبر پختونخوا اسمبلی کا حصہ بنیں  تاکہ بعد میں صوبائی حکومت ڈی سٹیبلائز نہ ہو، اسی لئے پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ الیکشن ٹائم پر ہوں۔

No comments.

Leave a Reply