سبز چائے دل کی بیماریوں کی حفاظت کرتی ہے

سبز چائے دل کی بیماریوں کی حفاظت کرتی ہے

سبز چائے دل کی بیماریوں کی حفاظت کرتی ہے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

سبز چائے میں ایک مرکب دریافت ہوا ہے جو خون کی رگوں اور شریانوں کی تنگی اور سختی کو دور رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ شریانوں میں چربی جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے اور بڑھتے بڑھتے سخت پلاک کی صورت میں ڈھل جاتی ہے۔ اس سے دل کو آکسیجن سے بھرپور خون کی فراہمی متاثر ہوتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس عمل میں برسوں لگتے ہیں لیکن جب بند شریانوں کا خطرہ سامنے آتا ہے تو اس کے بہت سنگین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ تاہم Blood pressure ، تمباکو نوشی، Cholesterol اور Diabetes سے بھی یہ دل کی رگیں غیر لچکدار اور تنگ ہوتی جاتی ہیں۔ اس ضمن میں سبز چائے کا باقاعدہ استعمال بڑی حد تک اس کیفیت کو دور کر سکتا ہے۔

حال ہی میں University of Leeds اور Lancaster University کے ماہرین نے مشترکہ تحقیق کے بعد کہا ہے  کہ سبز چائے میں ایک پیچیدہ کیمیکل پایا جاتا ہے جسے epigallocatechin-3-gallate یا EGCG  کہتے ہیں جو سبز چائے کے خشک پتوں میں پایا جاتا ہے۔ سائنسدانوں نے تجربہ گاہ میں ثابت کیا ہے کہ یہ مرکب ایک خاص پروٹین پر اثر انداز ہوتا ہے جس کا نام polipoprotein A-1 یا (apoA-1) ہے۔ یہ عین اسی amyloid plaques  کی طرح کام کرتا ہے جو  Alzheimer’s disease کے مریضوں کے دماغ میں پایا جاتا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ EGCG against Alzheimer’s کے لیے بھی مفید ہے اور یوں سبز چائے کا ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ ای جی سی جی شریانیں تنگ کرنے والے پروٹین اے پی او اے ون سے چپک کر اس کو گھلا دیتا ہے  اور اس طرح رگیں صحت مند رہتی ہیں اور ان میں خون کا بہا معمول کے مطابق جاری رہتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply