جاپانی خلاباز خلائی اسٹیشن سے واپس زمین کے لیے روانہ

جاپانی خلا باز نوری شیگے کانائی

جاپانی خلا باز نوری شیگے کانائی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی خلاباز  Norishige Kanai بین الاقوامی خلائی مرکز میں 6 ماہ کا مشن مکمل کرنے کے بعد اتوار کے روز زمین پر واپس پہنچ رہے ہیں۔ Norishige Kanai روس اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے 2 دیگر خلابازوں کے ساتھ روسی Soyuz spacecraft کے ذریعے زمین کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ جاپانی معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے اور خلائی اسٹیشن میں بین الاقوامی معیاری وقت کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 16 منٹ پر خلائی جہاز سویوز روانہ ہوا ہے۔ خلائی جہاز عالمی معیاری وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بج کر 17 منٹ پر زمین کے مدار میں داخل ہو گا  اور عالمی معیاری وقت کے مطابق دوپہر تقریباً 12 بج کر 40 منٹ پر وسطی ایشیا میں قازقستان میں اترے گا۔ Norishige Kanai جاپانی بحری سیلف ڈیفنس فورس کے سابق طبی افسر ہیں۔ اپنے مشن کے دوران انہوں نے خلا میں مختلف سائنسی تجربات کیے اور بین الاقوامی خلائی مرکز کے باہر خلا میں بھی گئے۔

No comments.

Leave a Reply