چوہدری نثار مضبوط امیدواروں کا گروپ بنانے میں مصروف

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

باوثوق ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان ذاتی ووٹ بینک رکھنے والے آزاد امیدواروں کا ایسا ایک گروپ لے کر انتخابی میدان میں اتریں گے، جن کی کامیابی کا قومی امکان ہے۔ ذرائع کے بقول اس گروپ کی مدد کے بغیر کسی بھی جماعت کیلیے حکومت بنانا مشکل ہو گا۔ دوسری جانب Maryam Nawaz اور پرویز رشید نے چوہدری نثار کے مقابلے پر مضبوط امیدواروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے بے لچک رویے کی وجہ سے شہباز شریف اور نواز شریف نے اس حوالے سے سگنل دے دیا ہے۔ لیکن نواز لیگ سے کوئی مضبوط امیدوار چوہدری نثار کے حلقے میں الیکشن لڑنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان سے مقابلے کے لئے امید مضبوط امیدوار تلاش کرنے کا ٹاسک نواز لیگ راولپنڈی کے صدر Sardar Momtaz Khan کو دے دیا ہے۔  جبکہ نواز لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی Hanif Abbasi بھی ق لیگ کے Raja Basharat کو چوہدری نثار کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  اگر Raja Basharat راضی ہو گئے  تو وہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ Maryam Nawaz نے Sardar Momtaz Khan کا انتخاب اس  لیے کیا کہ موصوف نے چوہدری نثار کے حلقہ انتخاب میں نہایت کامیاب جلسہ کیا تھا جس کے نتیجے میں چوہدری نثار کے  حلقے میں Maryam Nawaz کی انٹری ہو گئی تھی۔  ادھر پرویز رشید کی کوششوں سے پنجاب ایجوکیشنل فائونڈیشن کے چیئرمین اور سابق رکن صوبائی اسمبلی Qamar-ul- Islam نے چوہدری نثار کے حلقہ این اے 59 سے الیکشن لڑنے کے لیے نواز لیگ کو ٹکٹ کی درخواست دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے انہیں ٹکٹ ملنے پر یقین دہانی کرا دی ہے۔ Qamar-ul- Islam کا دعویٰ ہے کہ وہ یہاں کے ووٹرز اور ایک ایک گھر پہنچانتے ہیں۔ یہاں سے وہی جیتے گا جسے پارٹی ٹکٹ دے گی۔ تاہم  ذرائع کا کہنا ہے کہ ق Qamar-ul- Islam کی کامیابی کا امکان بہت کم ہے۔

ادھر چوہدری نثار ن لیگ مین رہیں یا نہ رہیں۔ لیکن چوہدری نثار علی خان نے ابھی تک نواز لیگ چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا ہے، حالانکہ وہ کئی بار پارٹی پر تنقید کر چکے ہیں کہ وہاں اظہار رائے کی آزادی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وہ عمران خان کی جانب کئی بار کھلی پیشکشں کے باوجود تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے۔ اب وہ اپنے آزاد گروپ کے ہمراہ الیکشن میں کامیابی کے بعد طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ چوہدری نثار کو نواز لیگ کے تمام اہم عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے۔ لیکن انہوں نے ابھی تک پارٹی چھوڑنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ لیکن اگر انہوں نے یہ فیصلہ کر لیا تو راولپنڈی ڈویژن کے متعدد لیگی ارکان اسمبلی دوسری سیاسی جماعتوں میں اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں۔ اگر دوسری سیاسی جماعتوں نے انہیں ٹکٹ نہ دیا تو وہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن 4 اضلاع پر مشتمل ہے، جس میں Attock ، راولپنڈی، Chakwal ، اور Jhelum شامل ہیں۔ ان اضلاع میں قومی اسمبلی کی 14 نشستیں ہیں۔ 2013ء کے الیکشن میں ن لیگ نے یہاں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ذرائع کے مطابق لیگی ارکان اسمبلی 2018ء کے انتخابات میں ن لیگ کے اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی کو دیکھ کر دوسری سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کے لیے رابطے میں مصروف ہیں۔ ان میں اکثریت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی ہے۔ Jhelum سے Chaudhry Khadim اور Nawabzada Raja Matloob Mehdi آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے، Chakwal سے ان لیگ سخت مشکلات میں ہے، Major Tahir Iqbal نواز لیگ سے ناراض ہیں، اور تحریک انصاف کے ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ذرائع کے بقول Attock سے Malik Itbar Khan نواز لیگ چھوڑ سکتے ہیں۔ Gujjar Khan سے Raja Javed  نواز لیگ کی بجائے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply