این اے 1 سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 1 سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد

این اے 1 سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد

چترال ۔۔۔ نیوز ٹائم

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے این اے ”ایک”  Chitral سے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے این اے 1 Chitral کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جس کو ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیا جبکہ اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد کے کاغذات نامزدگی این اے 1 کیلئے منظور کر لیے گئے ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پرویز مشرف نااہل ہونے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے  تاہم ہم انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس بار کوئی بائیکاٹ نہیں ہو گا۔ ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف واپس آنا چاہتے تھے مگر راہ میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی ہے، پرویز مشرف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا جاتا ہے تاہم پرویز مشرف انتخابات سے قبل ملک واپس آ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں اپنی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل دائر کی ہے جس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے انہیں 13 جون کو لاہور طلب کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی۔ تاہم سابق آرمی چیف عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے جس پر سپریم کورٹ نے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کا حکم واپس لے لیا۔

No comments.

Leave a Reply