بھارت کی وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگھ دہشتگرد تنظیمیں قرار

بھارت کی وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگھ دہشتگرد تنظیمیں قرار

بھارت کی وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سیوک سنگھ دہشتگرد تنظیمیں قرار

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی انٹیلی جنس ادارے  سی آئی اے نے بھارت کی 2 ہندو انتہا پسند تنظیموں Vishwa Hindu Parishad اور Rashtriya Swayamsevak Sangh کو عسکریت پسند تنظیمیں قرار دے دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے انٹیلی جنس ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (CIA) نے بھارت میں ہندوئوں کی دو مذہبی انتہا پسند جماعتوں Vishwa Hindu Parishadاور Rashtriya Swayamsevak Sangh کو عسکریت پسند تنظیمیں قرار دیتے ہوئے دونوں تنظیموں کا نام ورلڈ فیکٹ بک میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ سی آئی اے نے یہ اقدام انتہا پسند ہندو جماعتوں کے تشدد اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے کے بعد کیا۔ Vishwa Hindu Parishad اور Rashtriya Swayamsevak Sangh کے ترجمان نے الگ الگ بیان میں سی آئی اے کے اس اقدام کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے سی آئی اے کی جانبداری پر سوال اٹھا دیئے۔ ہندو عسکریت پسند تنظیموں کا کہنا تھا کہ سی آئی اے بذات خود ایک دہشت گرد ادارہ ہے جو امریکی مفادات کے تحفظ کی آڑ میں دیگر ممالک کی سالمیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کی جانب سے بھارتی ہندو تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے بعد  انتہا پسند جماعتوں کے کارکنان نے بھارت کے مختلف حصوں میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے دعوی کیا کہ سی آئی اے نے ورلڈ فیکٹ بک میں جو نقشہ شائع کیا ہے اس میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے جس سے سی آئی اے کی کھلی جانبداری کا اظہار ہوتا ہے۔ واضح رہے سی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ فیکٹ بک میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں  Vishwa Hindu Parishadاور Rashtriya Swayamsevak Sangh کے علاوہ درجنوں مقامی سیاسی جماعتیں اور پریشر گروپس موجود ہیں جو مقامی اور وفاقی سطح پر کام کر رہے ہیں۔ فیکٹ بک میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کو وادی کشمیر میں علیحدگی پسند گروہ کی حیثیت سے درج کیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply