برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزیٹ بل منظور کر لیا

یورپی یونین میں رہنے کے حامی اراکین کا بل 303 کے مقابلے میں حکومتی اراکین نے 319 ووٹوں سے مسترد کر دیا

یورپی یونین میں رہنے کے حامی اراکین کا بل 303 کے مقابلے میں حکومتی اراکین نے 319 ووٹوں سے مسترد کر دیا

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی پارلیمنٹ نے  Brexit بل منظور کر لیا، دارالعوام میں بل کی منظوری میں حکومت کو دانتوں تلے پسینہ آ گیا۔ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے متعلق بل پر کئی ماہ سے بحث جاری تھی۔ شاہی منظوری کے بعد Brexit بل قانون کا درجہ حاصل کر لے گا۔ یورپی یونین میں رہنے کے حامی اراکین کا بل 303 کے مقابلے میں حکومتی اراکین نے 319 ووٹوں سے مسترد کر دیا تاہم حکومت کو دانتوں تلے پسینہ آ گیا۔ بیمار Naz Shah کو وہیل چیئر پر ہسپتال سے لایا گیا، نازشاہ شدید تکلیف کے باعث مارفین کے زیر اثر تھیں، انہیں10 منٹ کا کہہ کر 3 گھنٹے تک ایوان میں رکھا گیا۔ لابی سے گزرنے کی باری آئی تو Naz Shah کی وہیل چیئر چوڑی پڑ گئی۔ ہائوس کے دوسرے راستے سے وہیل چیئر پر Naz Shah کو واپس لایا گیا۔ اسی طرح ایک اور حاملہ رکن پارلیمنٹ کو ووٹ دینے کے لیے مجبور کیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply