مئی میں جاپان آنے والے غیر ملکیوں کی 26 لاکھ سے زائد

مئی میں جاپان آنے والے غیر ملکیوں کی 26 لاکھ  سے زائد

مئی میں جاپان آنے والے غیر ملکیوں کی 26 لاکھ سے زائد

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

مئی میں جاپان آنے والے غیر ملکی افراد کی تعداد اس ماہ کے لیے ریکارڈ بلند رہی۔ جاپان کے قومی سیاحتی ادارے کے تخمینے کے مطابق مئی میں 2.6 million سے زائد غیر ملکی جاپان آئے۔ یہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 16 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔ ادارے کے عہدیداروں نے بتایا کہ چین سے آنے والے انفرادی سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مئی میں جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان نئی پروازیں بھی شروع کی گئیں۔ جاپان آنے والے غیر ملکیوں کی سب سے زیادہ تعداد کا تعلق چین کی مرکزی سرزمین سے تھا۔  ان کی تعداد تقریبا 668,600 رہی، جو سال بہ سال کے لحاظ سے 29 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔ دوسرے نمبر پر جنوبی کوریائی باشندے رہے، جن کی تعداد 14 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ تقریبا  640,400رہی۔

جنوری سے مئی تک جاپان آنے والے غیر ملکیوں کی کل تعداد تقریباً 13,194,400رہی۔ سال بہ سال کے لحاظ سے یہ 15 فیصد سے زائد اضافہ ہے، اور اس عرصے کا ایک ریکارڈ ہے۔ جاپان کی سیاحتی ایجنسی کے سربراہ Akihiko Tamura کا کہنا ہے کہ ایجنسی سیاحت کے فروغ کے لیے بیرون ملک مختلف ایونٹ منعقد کرنے کے ساتھ انٹرنیٹ پر بھی تشہیر کر رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply