نواز شریف اور بچے برطانیہ میں 32 ملین پائونڈ جائیداد کے مالک: برطانوی اخبار کا دعویٰ

نواز شریف اور بچے برطانیہ میں 32 ملین پائونڈ جائیداد کے مالک

نواز شریف اور بچے برطانیہ میں 32 ملین پائونڈ جائیداد کے مالک

لندن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے نواز شریف اور ان کے بچے برطانیہ میں 3 کروڑ 20 لاکھ پائونڈ کی جائیدادوں کے مالک ہیں اور لندن فلیٹس تو ان کی وسیع و عریض جائیداد سلطنت کا محض ایک حصہ ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کی لندن میں جائیدادوں سے متعلق رپورٹ شائع کی۔  رپورٹ کے مطابق لندن میں Avenfield کے علاقے میں پاکستان کے امیر ترین سابق وزیر اعظم نوازشریف نے Four luxury flats کو ملا کر ایک وسیع و عریض عمارت میں تبدیل کر لیا ہے  جو 1993ء سے ان کے زیر استعمال ہے اور ان کی مالیت اس وقت 70 لاکھ پائونڈ ہے۔

نواز شریف کے ساتھ لندن فلیٹس حسن، حسین، Maryam نواز اور کیپٹن صفدر کے بھی زیر استعمال ہیں۔ نواز شریف پر لندن فلیٹس غیر قانونی پیسے سے خریدنے کا الزام ہے جبکہ برطانوی اخبار نے ان فلیٹس کی اندرونی تصاویر بھی شائع کی ہیں  جن کو دیکھ کر فلیٹس کی بجائے کسی محل کا گماں ہوتا ہے۔ شریف خاندان پر لندن فلیٹس کے علاوہ غیر قانونی پیسے سے برطانیہ کے پوش علاقوں Mayfair ، Chelsea ، Belgravia میں 21 جائیدادیں خریدنے کا الزام ہے۔ تمام جائیدادوں کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ پاونڈ بنتی ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نے 4 پرتعیش ترین اپارٹمنٹس پر مشتمل محل تعمیر کیا۔ نوازشریف نے اس محل میں اپنے دو بیٹوں، بیٹی اور داماد کو حصہ دار بنا رکھا ہے،  نوازشریف کا محل ان جائیدادوں میں سے ایک ہے جو روسی رسا کے علاوہ کسی نے کھڑی نہیں کیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے نوازشریف کی جائیدادوں کی مجموعی قیمت تقریباً 32 ملین پائونڈز کے برابر ہے۔

دوسری جانب   مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات Maryam اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار نے اپنی خبر کو خاص رنگ دے کر پاکستان میں زیرسماعت مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے  جو افسوسناک اور صحافتی غیر جانبداری کے مسلمہ اصول کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا ایک ایسے موقع پر اس خبر کا شائع ہونا سابق وزیر اعظم اور ان کے اہلخانہ کے دفاع اور ذاتی صفائی کے قانونی حق کے منافی ہے  جبکہ یہ مقدمہ سماعت کے ایک اہم مرحلے میں ہے۔  Maryam اورنگزیب نے کہا ایسی خبر کی اشاعت سے مقدمے کے نتائج پر سوالات اٹھیں گے۔ پاکستان میں انتخابات کے موقع پر برطانوی اخبار کا ایسی خبر شائع کرنا سیاسی مخالفین کو فائدہ پہنچانے کی سازش ہے۔  انہوں نے کہا خبر میں قائد مسلم لیگ (ن) اور ان کے اہلخانہ کے موقف کو دانستہ پوری وضاحت سے شائع نہ کرنا بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔  Maryam  اورنگزیب نے کہا خبر ماضی میں کردار کشی کے لئے استعمال ہونے والے مواد کا حر بہ ہے جس کا مقصد محض بے بنیاد الزامات کو نئے سرے سے اچھالنا ہے۔ وہی پرانے الزامات اور من گھڑت کہانی کو بار بار شائع کرنے سے حقیقت نہیں بن جاتی۔ Maryam اورنگزیب نے کہا اس برطانوی اخبار اور اس کے اونرز پر ماضی میں متعدد الزامات لگ چکے ہیں اور وہ خاص سیاسی وابستگی میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ حقیقت ثابت کرتی ہے خبر کا مواد اور اس کی اشاعت کا وقت اتفاقیہ نہیں۔ نواز شریف اور ان کی جماعت کا راستہ روکنے کا یہ حربہ نیا نہیں۔

No comments.

Leave a Reply