اب آپ ناسا کے ذریعے اپنا نام سورج کی جانب بھیج سکتے ہیں

عوام کو اس خلائی منصوبے اور سورج کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے

عوام کو اس خلائی منصوبے اور سورج کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے

ناسا ۔۔۔ نیوز ٹائم

اب آپ ناسا کے ذریعے اپنا نام سورج کی جانب بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ناسا کی اس ویب سائٹ پر جا کر اپنا نام اور ای میل ایڈریس شامل کرنا ہو گا۔ اس کے بعد آپ کو اپنے نام کا سرٹیفکیٹ بھی بھیج دیا جائے گا۔ ناسا نے پوری دنیا کے لوگوں سے اپنا نام شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔ ناسا نے اسے سورج کے ٹکٹ کا نام دیا ہے جس کا مقصد عوام کو اس خلائی منصوبے اور سورج کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔ آپ کا نام ایک Micro chip میں Digital انداز میں لکھ کر اسے پارکر سولر پروب سورج کی جانب بھیجا جائے گا۔ ناسا کے مطابق پارکر خلائی جہاز اس سال موسمِ سرما میں زمین سے لانچ کیا جائے گا۔

Parker Solar Probe زمین سے جانے والا پہلا خلائی جہاز ہے جو سورج کے انتہائی قریب جا کر وہاں کا احوال بھیجے گا اور آخرکار وہاں پگھل کر ختم ہو جائے گا۔ اس دوران وہ سورج کی تصاویر اور ڈیٹا بھیجتا رہے گا۔ ناسا کی Science Mission Directorate نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 6 عشروں سے ماہرین کے ذہنوں میں سورج کے متعلق جو سوالات ہیں Parker خلائی جہاز ان کا جواب دینے کی کوشش کرے گا۔ خلائی جہاز کی جسامت ایک چھوٹی کار جتنی ہے جو سورج کے بہت سے راز فاش کرے گا۔ سورج کے قریب پہنچنے کے بعد یہ تقریباً 430000 میل فی گھنٹہ کی زبردست رفتار سے اپنا سفر طے کرے گا۔

دوسری جانب Parker Solar مشن کے ڈپٹی مینیجر Patrick Hill نے کہا ہے کہ اب تک انہیں دنیا بھر سے 200000 نام موصول ہو چکے ہیں۔ خلائی جہاز کا نام ایک سائنسدان  Eugene Parker کے نام پر رکھا گیا ہے جس نے ستاروں اور خود ہمارے سورج پر بہت تحقیق کی تھی۔ Parker میں 4 اہم، جدید ترین اور حساس آلات لگے ہیں جو سورج کے مقناطیسی نظام، پلازما اور توانائی کے ذرات کے علاوہ اس کی تفصیلی اور خوبصورت تصاویر بھی لے گا۔ اس کے کئی آلات Johns Hopkins کی University Applied Physics Laboratory کے ماہرین نے بھی تیار کیے ہیں۔ خلائی جہاز کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں Carbon composite کی ایک حفاظتی ڈھال لگائی گئی ہے جس کی موٹائی ساڑھے 4 انچ ہے۔  اس کے ذریعے خلائی جہاز 2500 فارن ہائٹ درجہ حرارت برداشت کر سکتا ہے۔ کروڑوں کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے Parker  خلائی جہاز 2025ء  میں سورج تک پہنچے گا۔

No comments.

Leave a Reply