سائنسدانوں نے زمین پر سرد ترین مقام دریافت کر لیا

مشرقی انٹارکٹیکا کی بلند ترین سطح مرتفع (پلیٹو) کو دنیا کا سب سے ٹھنڈا مقام کہا جا رہا ہے

مشرقی انٹارکٹیکا کی بلند ترین سطح مرتفع (پلیٹو) کو دنیا کا سب سے ٹھنڈا مقام کہا جا رہا ہے

بولڈر سٹی، امریکہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ماہرین نے عین ان مقامات کی نشاندہی کی ہے جنہیں بلاشبہ زمین پر سرد ترین جگہ قرار دیا جا سکتا ہے  اور مشرقی Antarctica  کی بلند ترین سطح مرتفع (plateau) کو دنیا کا سب سے ٹھنڈا مقام کہا جا رہا ہے۔ University of Colorado, Boulder میں واقع national Snow and Ice Data Center nnn (این ایس آئی ڈی سی) کے مطابق انہوں نے زمین پر سرد ترین جگہ دریافت کر لی ہے جہاں خاص حالت میں درجہ حرارت منفی 100 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

Antarctica یا براعظم قطب جنوبی سے سردیوں میں سیٹلائٹ ڈیٹا جمع کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سردیوں کی راتوں میں یہاں ٹھنڈک کا عالم یہ ہوتا ہے کہ منفی 98 درجے سینٹی گریڈ تک ہو جاتا ہے۔ یہ ایک بلند اور وسیع میدانی علاقہ یعنی سطح مرتفع (plateau) ہے۔ یہ علاقہ سطح سمندر سے 3500 میٹر بلند ہے جہاں ہوا بہت تیز ہے جبکہ یہاں خشکی کا راج ہے۔ دنیا کے اس سرد ترین مقام پر Antarctica پر تحقیق کا بہترین مرکز قائم کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل 1983ء میں روسی موسمیاتی اسٹیشن نے یہاں منفی 89 درجے سینٹی گریڈ جتنی سردی نوٹ کی تھی تاہم 2013 ء میں سیٹلائٹ تصاویر سے عیاں ہوا کہ بعض حصوں پر درجہ حرارت منفی 93 درجے سینٹی گریڈ بھی ہو سکتا ہے اور نئی تحقیق بھی سیٹلائٹ ڈیٹا کی روشنی میں کی گئی ہے۔

ماہرین نے ناسا کے Terahertz  اور ایکوا سیٹلائٹس کے ساتھ ساتھ نووا کے پولر آپریشنل اینوائرونمنٹ سیٹلائٹس کا ڈیٹا بھی حاصل کیا ہے۔ 2004 سے 2016 ء کے درمیان جمع شدہ ڈیٹا کے تفصیلی تجزیئے سے معلوم ہوا کہ کم سے کم 100 مقامات ایسے ہیں جہاں درجہ حرارت منفی 98 درجے سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔ انتہائی سرد علاقے سینکڑوں کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ہیں اور ان مقامات پر جگہ جگہ برفیلے گڑھے موجود ہیں۔ کئی ہفتوں تک یہاں کی ٹھنڈک برقرار رہتی ہے اور یہ سردیوں کی راتوں میں رونما ہوتی ہے۔ تاہم ابھی یہ فیصلہ سیٹلائٹ تصاویر اور ڈیٹا سے کیا گیا ہے جبکہ ہوا کا درجہ حرارت معلوم کرنے کے لیے سائنسدانوں کو وہاں ایک تحقیقی مرکز قائم کرنا ہو گا۔  سائنسدان کوشش کر رہے ہیں کہ اگلے چند برسوں میں وہ موسمِ گرما میں اپنے آلات کے ساتھ وہاں کا دورہ کر سکیں۔

No comments.

Leave a Reply