برازیل اور سوئزرلینڈ ناک آوٹ مرحلے میں، جرمنی میگا ایونٹ سے باہر اور سوئیڈن نے میکسیکو کو شکست دے دی

برازیل نے سربیا کو 0-2سے شکست دی

برازیل نے سربیا کو 0-2سے شکست دی

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ای میں برازیل اور سوئزرلینڈ نے ناک آوٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ناک آوٹ مرحلے میں برازیل کا مقابلہ 2 جولائی کو میکسیکو کے ساتھ ہو گا  جبکہ سوئزرلینڈ 3 جولائی کو سوئیڈن کے مدمقابل ہو گی۔ گروپ کے آخری میچز میں برازیل نے سربیا کو 0-2سے شکست دی جبکہ سوئزرلینڈ اور کوسٹا ریکا کا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ 36 ویں منٹ میں برازیل کے مڈفیلڈر  Paulinho نے سربیا کے دفاعی کھلاڑی کو چکمہ دینے کے بعد گیند گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو ایک۔صفر کی برتری دلادئی۔  میچ کا پہلا ہاف اسی اسکور پر ختم ہوا۔ برازیل کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے 68ویں منٹ میں Thiago Silvaنے Neymar کے پاس پر کیا۔ سربیا کی ٹیم نے میچ میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہی،  یوں برازیل نے میچ 0-2 سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔

سوئزرلینڈ اور کوسٹاریکا کے درمیان کھیلا گیا جو 2-2 گول سے برابر رہا

سوئزرلینڈ اور کوسٹاریکا کے درمیان کھیلا گیا جو 2-2 گول سے برابر رہا

گروپ ای کا دوسرا میچ سوئزرلینڈ اور کوسٹاریکا کے درمیان کھیلا گیا جو 2-2 گول سے برابر رہا۔ میچ کا پہلا گول میچ کے 31ویں منٹ میں سوئزرلینڈ کے مڈفیلڈر Blerim Dzemaili نے کیا  لیکن 56 ویں منٹ میں کوسٹاریکا کے Kendall Waston نے گول کر کے میچ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ سوئزرلینڈ کے Josip Drmic نے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلائی، جسے Stopage Time کے تیسرے منٹ میں Bryan Ruiz نے برابر کر دیا، یوں یہ میچ 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوا۔

جنوبی کوریا نے جرمنی کو 2-0 سے ہرا دیا

جنوبی کوریا نے جرمنی کو 2-0 سے ہرا دیا

فیفا ورلڈ کپ 2018 ء میں دفاعی چیمپئن جرمنی کا سفر ختم ہو گیا، جنوبی کوریا نے حریف ٹیم کو 2-0 سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ روس میں جاری فٹبال ورلڈ کے گروپ ایف کے اہم ترین میچ میں بال تو جرمن کھلاڑیوں کے پاس زیادہ رہی  لیکن وہ گیند کو گول پوسٹ میں ڈالنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ میچ میں جرمن کھلاڑیوں کے پاس گیند 70 فیصد سے زائد بار رہی جبکہ حریف ٹیم جنوبی کوریا کو گیند پر قبضہ صرف 30 فیصد ملا  اور اس نے دفاعی چیمپئن کے دفاع میں گہرے شگاف ڈال دیے، اور میچ اپنے نام کر لیا۔ جرمنی نے گول کرنے کے لیے متعدد شاندار مووز بنائیں تاہم جنوبی کوریا کے کھلاڑی اسے ناکام بنانے میں کامیاب رہے۔ جنوبی کوریا کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن شاٹس کو گول کے جال سے دور رکھا۔ شکست کے نتیجے میں جرمنی کو کوئی پوائنٹ نہیں مل سکا۔ خیال رہے کہ جرمنی نے 2014 ء ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو ہرا کر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا۔ 1930 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جرمنی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں باہر ہوا ہے۔

سویڈن نے میکسیکو کو 0-3 سے شکست دے کر گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر

سویڈن نے میکسیکو کو 0-3 سے شکست دے کر گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سویڈن نے میکسیکو کو 0-3 سے شکست دے کر گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا جبکہ جرمنی کی شکست کے بعد میکسیکو کی ٹیم دوسرے رائونڈ میں رسائی پانے میں کامیاب ہو گئی۔ روس کے شہر YEKATERINBURG میں سویڈن اور میکسیکو کے درمیان کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی تاہم وقفے کے 5 منٹ بعد ہی Ludwig Augustinssonنے خوبصورت گول کرتے ہوئے سویڈن کو برتری دلا دی۔ 62 ویں منٹ میں Andreas Granqvist نے پنالٹی کو کارآمد بناتے ہوئے مجموعہ 0-2 کر دیا  جبکہ74 ویں منٹ میں میکسیکو کو اس وقت ایک اور دھچکہ لگا  جب Edson Alvarezنے own goal کرتے ہوئے سویڈن کی برتری 0-3 کر دی۔ سویڈن نے اس فتح کے ساتھ پول ایف میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی جبکہ جرمنی کی شکست کے بعد میکسیکو کی ٹیم بھی دوسرے رائونڈ میں رسائی پانے میں کامیاب رہی۔

No comments.

Leave a Reply