ملائیشیا: سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے 273 ملین ڈالر کے اثاثے تحویل میں لے لیے گئے

میڈیا سے بات کرتے ہوئے تجارتی جرائم کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ امر سنگھ

میڈیا سے بات کرتے ہوئے تجارتی جرائم کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ امر سنگھ

کوالا لمپور ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق سے اب تک 273 ملین ڈالر کی مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات برآمد کرائے جا چکے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے گھر، دفاتر اور دیگر مقامات سے تحویل میں لیے گئے اثاثوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔  ان ثاثوں کی مالیت لگ بھگ 273 ملین ڈالر بنتی ہے جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 Hermes International handbags ہیں  جو سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے زیر استعمال تھے۔   سابق وزیر اعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ Rosmah Mansour پر آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزامات ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے تجارتی جرائم کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ Amar Singh کا کہنا تھا  کہ ملائیشیا کی تاریخ میں آج تک اس سے زیادہ مالیت کی اشیا تحویل میں نہیں لی گئی ہیں  جس پر سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا  اور تفتیش کے لیے طلب بھی کیا جائے گا جس کے لیے وزارت داخلہ و قانون کی اجازت درکار ہے۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم Mahathir محمد نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی  سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر سرکاری خزانے سے 4 ارب ڈالر کی ہیرا پھیری کے الزام کی تحقیقات کا حکم دیا تھا  جس پر عملدرآمد کرنے کے لیے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم سابق وزیر اعظم نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔

No comments.

Leave a Reply