برطانوی شہزادے ولیم کا پہلا دورہ فلسطین محمود عباس سے ملاقات

برطانوی شہزادے ولیم نے جالازون کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں 15 ہزار مہاجرین رہائش پذیر ہیں

برطانوی شہزادے ولیم نے جالازون کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں 15 ہزار مہاجرین رہائش پذیر ہیں

رام اللہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی شہزادے ولیم نے فلسطین کے دورے پر فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے، یہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کا پہلا دورہ تھا۔ انہوں نے Ramallah میں مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کیا، اس موقع پر برطانوی شہزادے کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ انہوں نے Jalazone  کے کیمپ کا دورہ کیا جہاں 15 ہزار مہاجرین رہائش پذیر ہیں، اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے برطانوی شہزادے کو کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اگلی مرتبہ جب آپ فلسطین کا دورہ کر رہے ہوں گے  تو میں امید کرتا ہوں کہ فلسطین ایک مکمل آزاد اور خودمختار ملک ہو گا۔ بعد ازاں برطانوی شہزادے نے مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل جنرل کی رہائشگاہ پر اپنے خطاب میں کہا  کہ میری جانب سے فلسطینیوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ ہم آپ کو نہیں بھولیں ہیں ۔برطانوی شہزادے نے منگل کے روز دورہ اسرائیل کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی تھی۔

No comments.

Leave a Reply