کرپشن الزامات پر ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق گرفتار

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق

کوالا لمپور ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو سرکاری خزانے میں خرد برد کے الزامات میں اینٹی کرپشن پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔  بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔  سابق وزیر اعظم کو کل عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے پولیس نے چالان تیار کر لیا ہے۔

قبل ازیں تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیر اعظم کے گھر اور دفاتر میں دو الگ الگ چھاپے کے دوران 273 ملین ڈالر کے اثاثے برآمد کیے تھے۔  ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے قبضے سے برآمد کیے گئے اثاثوں کی مالیت لگ بھگ 273 ملین ڈالر بنتی ہے  جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز ہیں  جو سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ Rosmah Mansor کے زیر استعمال تھے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر سرکاری خزانے سے 4 ارب ڈالر کی ہیرا پھیری کے الزام کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر عملدر آمد کرنے کے لیے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔  تاہم سابق وزیر اعظم نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔

No comments.

Leave a Reply