امریکی دبائو، جاپانی وزیر اعظم کا رواں ماہ دورہ ایران منسوخ

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے

جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe کا رواں ماہ کے دوران مجوزہ دورہ ایران منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جاپانی حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم Shinzo Abe وسط جولائی کو تہران کے دورے پر جانے اور ایرانی صدر حسن روحانی سے مذاکرات کرنے والے تھے مگر امریکا اور جاپان کے درمیان ایران پر تیل کا دبائو ڈالنے کے معاہدے کے بعد وزیر اعظم آبے نے دورہ تہران منسوخ کر دیا۔خیال رہے کہ 1978ء کے بعد کسی جاپانی وزیر اعظم نے ایران کا کوئی دورہ نہیں کیا ہے۔  Shinzo Abe پہلے جاپانی وزیر اعظم ہیں جو ایران کے دورے کی خواہش رکھتے ہیں مگر ان کا حالیہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جاپانی وزیر اعظم نے ایران کے دورے کی منسوخی کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو تنہا کرنے،  اس کی تیل کی برآمدات محدود کرنے اور ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ امریکا نے اپنے اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران 4 نومبر 2018ء تک ایران سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دیں۔ جاپان، ایران کے خام تیل کا ایک بڑا گاہک ہے۔  اگر ٹوکیو کی طرف سے ایرانی تیل کی خرید کم ہوتی ہے تو اس کے نتیجے میں تہران کا معاشی بحران اور تیل کی برآمدات مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply