الیکشن 2018: چند حلقے ایسے بھی ہیں جہاں پر دونوں جانب سے مضبوط امیدوار آمنے سامنے

عمران خان کا سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی سے بڑا مقابلہ ہو گا

عمران خان کا سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی سے بڑا مقابلہ ہو گا

نیوز ٹائم

دوہزار اٹھارہ  کے انتخابی دنگل میں بڑے بڑے سیاسی لیڈر ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے جبکہ عمران خان کا سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی سے بڑا مقابلہ ہو گا۔  عام انتخابات کے لیے ہر پارٹی نے اپنے تگڑے امیدوار میدان میں اتارے ہیں لیکن قومی اسمبلی کے چند حلقے ایسے بھی ہیں  جہاں پر دونوں جانب سے مضبوط امیدوار میدان میں اتر رہے ہیں ایسے میں ان کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن ان کا بڑا مقابلہ لاہور کے حلقہ این  اے 131 میں مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما سعد رفیق اور اسلام آباد کے حلقہ این  اے 53 میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ہو گا  جبکہ بنوں کے حلقہ این  اے 35 میں عمران خان سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا اکرم درانی کا سامنا کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف قومی اسمبلی کے 4  حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔  کراچی کے حلقہ این  اے 249 میں ان کا ٹاکرا تحریک انصاف کے Faisal Wada اور لاہور کے حلقہ این  اے 132 سے Mansha Sindhu سے مقابلہ کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر ڈیرہ غازی خان اور سوات سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلی بار الیکشن کے میدان میں اتر رہے ہیں، وہ بھی قومی اسمبلی کے 4 حلقوں سے انتخاب لڑیں گے  لیکن بلاول بھٹو زرداری کا بڑا مقابلہ کراچی کے حلقہ این  اے 246 میں مسلم لیگ (ن) کے Saleem Zia سے ہو گا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی Maryam Nawaz بھی زندگی کا پہلا الیکشن لڑیں گی، لاہور کے حلقہ این اے127 میں ان کا سامنا پی ٹی آئی کے Jamshed Iqbal Cheema کریں گے  جبکہ انہوں نے این اے 125 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، جہاں پی ٹی آئی کی Yasmin Rashid مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

لاہورکے حلقہ این اے 129 سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی Ayaz Sadiq اور پی ٹی آئی کے Aleem Khan کا مقابلہ بھی دیکھنے لائق ہو گا،  ضمنی انتخاب میں Ayaz Sadiq  نے Aleem Khan کو بہت کم مارجن سے شکست دی تھی۔

سیالکوٹ کے حلقہ این  اے 73 سے خواجہ آصف اور عثمان ڈار میں بھی بڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، ادھر Dera Ismail Khan کے حلقہ این  اے 38 کا الیکشن بھی اہم تصور کیا جا رہا ہے  جہاں پیپلز پارٹی کے Faisal Kareem Kundi ، پی ٹی آئی کے Ali Amin Gandapur کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں،  اب Ali Amin Gandapur کا Maulana Fazlur Rehman کا مقابلہ کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply