ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم پر کرپشن مقدمات پر فرد جرم عائد

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر کرپشن اسکینڈل کے 3 مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر کرپشن اسکینڈل کے 3 مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے

کوالالمپور ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق پر کرپشن اسکینڈل کے 3 مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز حراست میں لیے گئے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو آج کوالالمپور کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ آج ہونے والی سماعت میں اینٹی کرپشن پولیس نے سرکاری خزانے میں خرد برد کرنے پر کرپشن اسکینڈل کے تحت 3 مقدمات میں چالان پیش کیے۔ جس پر عدالت نے سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کر دی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ فرد جرم عائد کرتے ہوئے جج کا کہنا تھا کہ آئین سے بالاتر کوئی نہیں ہے  سابق وزیر اعظم نے دسمبر 2014 ء سے مارچ 2015 ء کے دوران اپنے دور حکومت میں اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے سرکاری فنڈ سے 10 ملین ڈالر کی رقم اپنے بینک اکائونٹ میں منتقل کی جس کی تحقیقات ہونا ضروری ہے۔ ملزم کے خلاف انسداد کرپشن کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو ان کی رہائش گاہ سے اینٹی کرپشن کمیشن نے کرپشن کے 3 مقدمات میں حراست میں لیا تھا۔  اس سے قبل پولیس نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے گھر اور دفتر سے 273 ملین ڈالر کی مالیت کے اثاثے ضبط کیے تھے۔  سابق وزیر اعظم کے خلاف تحقیقات کا آغاز حالیہ الیکشن میں ان کی ناکامی اور مہاتیر محمد کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ہوا۔

No comments.

Leave a Reply