ڈونلڈ ٹرمپ غیر ملکی دورے میں روس کے ضرر رساں کردار پر تبادلہ خیال کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  اور روس کے صدر پیوٹن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر پیوٹن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے آئندہ غیر ملکی دورے میں معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے سربراہ جلاس اور صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات میں  روس کی ضرر رساں سرگرمی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر ٹرمپ آئندہ منگل کو یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔  وہ برسلز میں نیٹو کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے،  پھر برطانیہ جائیں گے اور 16 جولائی کو Helsinki میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔  روس میں متعین امریکی سفیر Jon Huntsman Jr نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے  کہ صدر دونوں ملکوں کے مفاد میں روس کے ساتھ بہتر شراکت داری میں یقین رکھتے ہیں لیکن گیند حقیقی معنوں میں روس کی کورٹ میں ہے۔ صدر روس کو اس کی ضرر رساں سرگرمی پر قابل احتساب گرداننے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ خود صدر ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا  کہ وہ صدر پیوٹن سے ملاقات میں امریکا میں منعقدہ گذشتہ صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت، شام اور یوکرائن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکی سینیٹ کی ایک انٹیلی جنس کمیٹی نے منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں امریکا کی تین انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تحقیقاتی نتائج کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ روس نے 2016ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں فتح دلانے میں مدد کی تھی۔ لیکن خود امریکی صدر متعدد مرتبہ روس کی جانب سے اپنی انتخابی مہم میں کسی مدد سے انکار کر چکے ہیں  اور روسی صدر پیوٹن بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ روس نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی تھی۔ امریکا کے یورپی اتحادی بھی روس کی انتخابات میں مداخلت پر خاموش ہیں۔ تاہم نیٹو کے سربراہ اجلاس میں امریکی صدر اپنے اتحادیوں پر مشترکہ دفاع کے لیے زیادہ رقوم مہیا کرنے پر زور دیں گے۔ نیٹو میں امریکا کی مستقل نمائندہ کے  Bailey Hutchison کا کہنا ہے کہ روس اور اس کی ضرر رساں سرگرمیاں تنظیم کے سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کا بنیادی موضوع ہوں گی۔

No comments.

Leave a Reply