نجیب رزاق کا اہم اقدام، 3 اعلی عہدے داروں کے خلاف مقدمات دائر کروا دئیے

کرپشن کے الزام میں زیر حراست سابق ملائشین وزیر اعظم نجیب رزاق

کرپشن کے الزام میں زیر حراست سابق ملائشین وزیر اعظم نجیب رزاق

کوالمپور ۔۔۔ نیوز ٹائم

کرپشن کے الزام میں زیر حراست سابق ملائشین وزیر اعظم نجیب رزاق نے تحقیقاتی اداروں کے اعلی عہدیداروں کے خلاف مقدمات دائر کر دیے۔ تین الگ الگ کیسز میں سابق وزیر اعظم نے تحقیقاتی افسران پر جانبداری کے الزامات عائد کیے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کا اہم اقدام، تین اعلی عہدے داروں کے خلاف مقدمات دائر کروا دئیے، تحقیقاتی افسران پر جانبداری کے الزامات عائد کرتے ہوئے نجیب رزاق نے اینٹی کرپشن یونٹ اور پولیس کے سربراہان سمیت، اٹارنی جنرل کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں۔ نجیب رزاق، کو اربوں ڈالر کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گزشتہ دنوں حراست میں لیا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply