کوارٹر فائنل میں بیلجیم نے برازیل کو 1-2 سے ، فرانس سیمی فائنل میں، یوروگوئے گھر روانہ

دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیم نے برازیل کو 2-1 سے شکست دے دی

دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیم نے برازیل کو 2-1 سے شکست دے دی

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

فٹبال ورلڈ کپ 2018ء  میں دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیم نے برازیل کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کے پہلے ہاف میں برازیل کے مڈفیلڈر Fernandinho کے اون گول نے بیلجیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ بیلجیم نے حریف ٹیم کے گول پر ایک کے بعد ایک حملے کیے، جس کے نتیجے میں Kevin de Bruyne نے 31 ویں منٹ میں گول کر کے برتری 0-2 کر دی۔ برازیلین کھلاڑیوں نے بھی جوابی حملے کیے لیکن پہلا ہاف بیلجیم کی سبقت کے ساتھ ختم ہوا۔ برازیل کے Renato Augusto نے78ویں منٹ میں گول کر کے میچ میں واپسی کی امید پیدا کی لیکن کھیل کے اختتام تک مزید کوئی گول نہ ہو سکا، یوں بیلجیم کی ٹیم 1-2 سے فاتح رہی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

فرانسیسی ٹیم نے یوروگوئے کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے مات دے دی

فرانسیسی ٹیم نے یوروگوئے کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے مات دے دی

فیفا عالمی کپ فٹ بال 2018 ء میں پہلے کواٹر فائنل میں کانٹے کا مقابلہ فرانس اور یوروگوئے کے مابین کھیلا گیا  جہاں مضبوط فرانسیسی ٹیم نے یوروگوئے کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے مات دے دی  اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال میں پہلے کواٹر فائنل کا فیصلہ ہو گیا جہاں فرانس نے یوروگوئے کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی  تاہم یوروگوئے کا ایونٹ میں سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے مابین جارحانہ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کھلاڑیوں کی جانب سے حریف گولز پر زبردست حملے دیکھے گئے لیکن ٹورنامنٹ میں اب تک مضبوط ٹیم رہنے والی فرانسیسی ٹیم بلاآخر حریف یوروگوئے کو گول مارنے میں کامیاب ہو گئی جو Raphaël Varane نے 40ویں منٹ میں کیا اور ٹیم 0-1 کی برتری دلائی۔ میچ میں ریفری نے 33ویں منٹ میں Lucas Hernández کو خراب کھیل کھیلنے پر پیلا کارڈ دیا گیا  جبکہ یوروگوئے کے Bentancur کو 38ویں منٹ میں فرانسیسی Tolisso سلائڈ کرنے گرانے پر پیلا کارڈ دکھایا گیا اور سزا کے طور پر اگلے میچ میں معطل کر دیا۔ یوروگوئے ابھی میچ برابر کرنے میں لگے ہوئے تھے کہ فرانس کے Antoien Griezmann نے دوسرے ہاف کے 61ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے ٹیم کو 0-2 کی برتری دلا دی  اور یوروگوئے کے میچ میں واپسی کے چانسز کو تقریباً ختم کر دیا جس کے بعد کوئی گول نہ ہو سکا اور میچ فرانس کے نام رہا۔ آج کے میچز کی فاتح ٹیمیں فرانس اور بیلجیم 10 جولائی کو سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

No comments.

Leave a Reply