پاکستان اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریٹو ایجینسی (جائیکا) کے باہمی اشتراک سے ٹوکیو میں کھیلوں کے سامان کی نمائش کا انعقاد

نمائش کا آغاز 25 جولائی 2018 ء کو ہو گا جو 27 جولائی 2018ء کو ختم ہو گی

نمائش کا آغاز 25 جولائی 2018 ء کو ہو گا جو 27 جولائی 2018ء کو ختم ہو گی

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریٹو ایجینسی (جائیکا) کے باہمی اشتراک سے ٹوکیو، جاپان میں کھیلوں کے سامان کی 3 روزہ نمائش سپورٹک کا انعقاد کیا جائے گا۔ جاپان انٹرنیشنل کوآپریٹو ایجینسی (جائیکا) کے بیان کے مطابق نمائش کا آغاز 25 جولائی 2018 ء کو ہو گا جو 27 جولائی 2018ء کو ختم ہو گی،  نمائش میں کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی 30 سے زائد پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی اور فٹ بالز، مارشل آرٹ سمیت کھیلوں کے دیگر سامان کی نمائش کریں گی۔ جائیکا کے مطابق نمائش میں شرکت کے حوالے سے ٹی ڈی اے پی پاکستان اسپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے تعارفی تقریب کا انعقاد کرے گی  جس میں جائیکا کے ایڈوائزر برائے ٹی ڈی اے پی Masao Otsuka جاپان میں کھیلوں کے سامان کی تجارت اور صنعت کے حوالے سے شرکا کو بریف کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply