جاپان، سیلاب سے ہلاکتیں157 تک پہنچ گئیں

جاپان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے ہولناک تباہی مچائی

جاپان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے ہولناک تباہی مچائی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے ہولناک تباہی مچائی۔ مختلف حادثات میں ہلاکتیں 157 تک پہنچ گئیں۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جاپان کے مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے شدید تباہی آ گئی۔ پہاڑی تودے مکانات پر گرے تو کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حادثات میں مزید ہلاکتیں ہوئے۔  جہاں سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے۔ Hiroshima اور Okayama میں لاکھوں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ فوجی اور ریسکیو اہلکار دن رات امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 2 درجن سے زیادہ افراد لاپتہ بھی ہوئے۔ جاپانی حکام نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی علاقوں میں اختتامِ ہفتہ پر ہونے والی ریکارڈ بارش کی وجہ سے سیلابوں اور مٹی کے تودے گِرنے سے ہلاک ہو جانے والوں کی تعداد مقامی وقت کے مطابق منگل کے روز شام 6 بج کر 50 منٹ تک 157 پر پہنچ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 56 افراد لاپتہ ہیں۔ Hiroshima پریفیکچر شدید ترین متاثرہ علاقہ ہے جہاں اطلاعات کے مطابق 58 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply