فیفا ورلڈ کپ 2018: فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

امٹیٹی کے شاندار اور فیصلہ کن گول کی بدولت فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔  51 ویں منٹ میں کارنر کی ہٹ پر Samuel Umtiti نے header کے ذریعے خوبصورت گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا، جس میں کھلاڑیوں نے کئی فائول کئے، بیلجیئم نے فتح کیلئے ہر ممکن کوشش کی اور مخالف کھلاڑیوں کو دھکے بھی دیئے۔ بیلجیئم کو 3 اور فرانس کو 2 yellow کارڈز کا سامنا کرنا پڑا۔  St Petersburg کے Krestovsky اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ ابتدا سے ہی سنسنی خیز رہا۔ فرانس کی ٹیم نے 1998ء میں ورلڈ کپ فٹ بال کا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔ ورلڈ کپ 2018ء کے فائنل میں اس کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح انگلینڈ یا کروشیا کی ٹیم سے ہو گا۔ دوسرا سیمی فائنل بدھ کو ماسکو کے Luzhniki اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 1986 کے بعد Belgiumنے ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی تھی۔ میچ کا آغاز انتہائی سنسنی خیز تھا۔  پہلا ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی اٹیک کئے لیکن کامیابی نہیں ملی۔  اس ہاف میں گیند پر زیادہ تر قبضہ بیلجیئم کا رہا۔ اس ہاف میں فرانس کے کھلاڑیوں نے 2 ہٹس لگائیں جو ٹارگٹ پر تھیں جبکہ بیلجیئم کے ایک کھلاڑی نے ٹارگٹ پر ہٹ لگائی جسے گول کیپر نے کلیئر کیا۔ دوسرے ہاف فرانس کے کھلاڑیوں کھیل پر چھائے رہے اور 5 منٹ بعد ہی کارنر کی ہٹ پر Samuel Umtiti نے  header کے ذریعے خوبصورت گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔4 منٹ بعد فرانسیسی کھلاڑیوں نے عمدہ موو بنا کر بیلجیئم کے گول پر 2 مسلسل اٹیک کیے۔ بیلجیئم کے دفاعی کھلاڑیوں نے ان حملوں کو ناکام بنایا۔ بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے میچ میں واپس آنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن فرانس کے گول کیپر نے ان کی کوششوں کو خوبصورت انداز میں ناکام بنایا۔

No comments.

Leave a Reply