فیفا ورلڈ کپ: کروشیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل پہنچ گیا

کروشیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل پہنچ گیا

کروشیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل پہنچ گیا

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

اعصاب شکن مقابلے کے بعد 109 ویں منٹ میں Mario Mandzukic کے شاندار گول کی بدولت کروشیا نے انگلینڈ کو 2-1 کی شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا  جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو فرانس  سے ہو گا۔ فائنل ماسکو کے Luzhniki Stadium میں میں کھیلا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کا میچ ہفتے کو  St Petersburg کے Krestovsky فٹ بال اسٹیڈیم میں بلجیم اور انگلینڈ کے درمیان ہو گا۔

کروشیا کی ٹیم اس سے قبل 1998ء میں بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔ کھیل مقررہ وقت تک 1-1 گول سے برابر رہا۔ میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔ 28 سال کے بعد انگلینڈ نے ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا  لیکن کروشیا نے اس کی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔ Luzhniki Stadium ماسکو میں انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا۔  میچ کے آغاز پر انگلینڈ کی ٹیم حاوی تھی اور پانچویں ہی منٹ میں کروشین کھلاڑی نے ٹاپ ڈی پر انگلینڈ کے کھلاڑی کو گرایا  جس پر انگلینڈ کو ٹاپ ڈی پر فری ہٹ ملی جس پر Kevin Trippier نے خوبصورت ہٹ لگا کر گیند کو نیٹ کے کارنر میں ڈال کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ 10 ویں منٹ میں میچ کا پہلا کارنر کروشین ٹیم کو ملا لیکن اسے انگلینڈ کے دفاعی کھلاڑیوں نے ناکام بنا دیا۔  پہلے ہاف میں انگلش ٹیم کروشین پر حاوی رہی۔  کروشیا نے 5 اور انگلینڈ نے 3 کارنر حاصل کئے۔

دوسرے ہاف کے 68 ویں منٹ میں کروشیا کے Ivan Perisic نے خوبصورت گول کر کے میچ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد کروشین ٹیم کی کارکردگی انتہائی جارحانہ رہی اور اس نے متواتر کے ساتھ انگلینڈ کے گول پر کئی حملے کئے لیکن بدقسمتی سے گول نہ ہو سکا۔ میچ مقررہ وقت تک 1-1 گول سے برابر رہا اور اضافی وقت کے 19ویں منٹ میں کروشیا کے Mario Mandzukic کے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 کی کامیابی دلوائی۔

No comments.

Leave a Reply