ٹرمپ کے دبائو پر برطانیہ کا مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا وعدہ

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے 440 اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے 440 اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دبائو پر برطانیہ نے مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ سمیت یورپی ممالک پر اضافی نفری بھیجنے کے دبائو پر برطانوی وزیر اعظم Theresa May نے 440 اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک اور اپنے اتحادیوں پر زور دیا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے عسکری قوت میں اضافہ کر کے نیٹو مشن میں معاونت کے لیے مزید فوجی بھیجیں۔ برطانوی وزیر اعظم Theresa May  کا کہنا ہے کہ اضافی فوجی دستہ Welsh Guards سے لیا جائے گا جو کہ کابل میں تعینات نیٹو اہلکاروں کی نہ صرف حفاظت کرے گا  بلکہ صلاحیت بڑھانے کے پروگراموں میں بھی معاونت کرے گا،  اس کے ساتھ ساتھ یہ New reinforcement افغان سیکیورٹی فورسز کی دشمنوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیتوں کو بھی مانیٹر کرے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں تعینات برطانوی فوجیوں کی تعداد 1100 ہے  جو زمینی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ دیگر عسکری کارروائیوں میں نیٹو مشن کی معاونت کر رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply