سعودی عرب: افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لیے علما کی بین الاقوامی کانفرنس

کانفرنس میں شریک اسلامی اسکالروں اور علما کے ایک وفد نے جدہ میں King Salman bin Abdulaziz سے بھی ملاقات کی ہے

کانفرنس میں شریک اسلامی اسکالروں اور علما کے ایک وفد نے جدہ میں King Salman bin Abdulaziz سے بھی ملاقات کی ہے

جدہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے زیر اہتمام افغانستان میں امن و استحکام کے موضوع پر منعقدہ  علما کی بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا نے افغان علما پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں متحارب فریقوں کے درمیان جاری موجودہ تنازع کا کوئی حل تلاش کریں  تاکہ ملک میں امن و استحکام لایا جا سکے اور وہ افغان عوام میں اختلافات کے بیج بونے والی جماعتوں کے مقابلے میں افغان حکومت کا ساتھ دیں۔

کانفرنس میں شریک اسلامی اسکالروں اور علما کے ایک وفد نے جدہ میں King Salman bin Abdulaziz سے بھی ملاقات کی ہے۔ King Salman bin Abdulaziz نے ان کا خیر مقدم کیا اور کانفرنس کے انعقاد پر او آئی سی کو سراہا۔ انھوں نے علما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہترین لوگ ہیں  جو اسلام اور مسلمانوں کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کی صفوں میں اتحاد پیدا کر رہے ہیں اور اسلامی دنیا کو جنگوں، بحرانوں اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کی لعنتوں سے نکال رہے ہیں۔ Allah نے سعودی مملکت کو King Salman bin Abdulaziz کی خدمت کا شرف بخشا ہے اور یہ کام ہم اپنے آبا کے دور سے کرتے چلے آ رہے ہیں۔

King Salman نے کہا کہ سعودی عرب افغان عوام کو ان کے بحرانوں اور پھر اس کے نتیجے میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے انسانی اور مالی امداد مہیا کر رہا ہے اور وہ افغان عوام کے مختلف دھڑوں کے درمیان اختلافات اور تقسیم کے خاتمے کے لیے مسلسل مربوط سیاسی کوششیں بھی کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا: آج ہمیں امید ہے کہ آپ ((علما) کی کوششوں کے نتیجے میں افغانستان میں ماضی کا صفحہ بند کرنے اور ایک نیا صفحہ کھولنے میں مدد ملے گی۔ اس سے افغان عوام کی ملک میں سلامتی اور استحکام کے لیے امنگوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے لیے ہمارے دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق مکالمے، مصالحت اور رواداری کی اقدار کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

ساحلی شہر جدہ میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے پہلے سیشن کا عنوان اسلام میں مصالحت، افغانستان میں امن و استحکام میں علما کا کردار تھا۔  اس کے منتظم شاہی دیوان کے مشیر اور مسجد الحرام کے امام اور خطیب Dr. Saleh bin Hamid تھے۔ انھوں نے اپنی تقریر میں گذشتہ ماہ رمضان میں افغان علما کے جاری کردہ ایک فتوے کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس میں افغانستان میں افغان حکومت کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ اس سیشن میں افغانستان میں رونما ہونے والے واقعات اور افغان عوام کے خلاف دہشت گردی کی جنگ اور اس کے خاتمے میں علما کا کردار مرکزی موضوع تھا۔ اس حوالے سے تقریریں کی گئی ہیں اور علما نے افغان مسئلے کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply