جاپان: طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 200 ہو گئیں

متاثرین کی تلاش کیلئے 70 ہزاز سے زائد افراد ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں

متاثرین کی تلاش کیلئے 70 ہزاز سے زائد افراد ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 200 سے زائد ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں بارشوں اور سیلاب سے لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ تیز بارشوں، سیلاب اور طوفانی ہوائوں سے جاپان میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں  جبکہ متاثرین کی تلاش کیلئے 70 ہزاز سے زائد افراد ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ مغربی جاپان میں حالیہ ریکارڈ طوفانی بارشوں سے 190 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں۔ جمعہ کو مقامی وقت شام پانچ بجے تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق 16 پریفیکچروں میں تقریباً 5 ہزار 800 افراد مقامی حکومتوں کے فراہم کردہ انخلائی مراکز میں مقیم تھے۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ دن 12 بجے تک 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد گھرانوں میں پانی منقطع تھا۔ مواصلاتی سہولیات بھی متاثر ہوئی ہیں۔  مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے این ٹی ٹی ویسٹ کا کہنا ہے کہ 8 ہزار 100 لینڈ لائنز اور انٹرنیٹ کنکشن کام نہیں کر رہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ خدمات کی بحالی میں تقریباً ایک ماہ لگے گا۔ مغربی جاپان کے کئی حصوں میں موبائل فونز کا مواصلاتی نظام بدستور کام نہیں کر رہا۔ سپر مارکیٹوں اور کنوئنینس اسٹورز چلانے والوں کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے متاثرہ ان کی بعض دکانیں بدستور بند ہیں۔

No comments.

Leave a Reply