ذاکر نائیک کی حوالگی کو مودی نے اپنی عزت کا مسئلہ بنا لیا

عالمی اسکالر اور مبلخ ڈاکٹر ذاکر نائیک

عالمی اسکالر اور مبلخ ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملائیشیا کی جانب سے انکار کے بعد بھارت کے انتہاپسند وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی اسکالر اور مبلخ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی کو اپنی عزت  کا مسئلہ بنا  لیا ہے۔ بی جے پی سرکار ہندو ووٹ بینک برقرار رکھنے کے لیے عالمی مبلخ کو الیکشن 2019ء سے قبل واپس لانا چاہتی ہے۔ ذاکر نائیک کی حوالگی کی ایک درخواست مسترد ہونے کے بعد بھارت نے دوسرا ڈوز تیار کر لیا ہے، جس میں ملائیشین حکام کا دہشت گردی ممکنہ کارروائیوں پر خوف زدہ کرنے کی چال چلی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مودی نے اعلیٰ سطح کے اجلاس مین سینئر سفارتکاروں اور قومی اسلامتی بھارتی مشیر Ajit Doval سے ڈاکٹر نائیک کو ہر قیمت واپس لانے کے آپشنز مانگ لیے۔ اجلاس کے تمام شرکا پر نریندر مودی نے واضح کر دیا کہ وہ ذاکر نائیک کی حوالگی سے کم کوئی بات قبول نہیں کریں گے۔

بھارتی جریدے دکن ہیرالڈ نے انکشاف کیا ہے کہ مودی نے ذاکر نائیک کی حوالگی کو اپنی حکومت کا اہم ترین ٹاسک بنا رکھا ہے اور وہ ہر قیمت پر ذاکر نائیک کو الیکشن 2019ء سے قبل بھارت لانا چاہتے ہیں، تاکہ الیکشن میں ہندو ووٹ بینک حاصل کر سکیں۔  ادھر ملائیشین میڈیا نے بتایا کہ چونکہ گزشتہ دو برسوں میں مودی سرکار نے خالصتان تحریک چلانے والے 6 سکھ شہریوں کی ملائیشیا میں گرفتاری کے بعد بھارت واپسی کے حوالے سے سفارتی کامیابی حاصل کر لی تھی، اس لیے بھارت کو ٹکا سا جواب دے دیا۔ گزشتہ برس دورہ ملائیشیا کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی پر ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کو قائل کرنے کے لیے ان سے الگ میٹنگ بھی کی تھی۔ مودی نے گھسا پٹا بینائیہ دوہراتے ہوئے کہا تھا کہ ذاکر نائیک بھارتی عدالتوں اور حکومت کو مطلوب ہیں۔ لیکن مہاتیر محمد نے دوٹوک الفاظ میں ان کی حوالگی سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر لگائے گئے دہشت گردی اور منی لانڈرنگ الزامات کے شواہد پیش کر دیئے جائیں تو اس حوالے سے تفتیش کی جا سکتی ہے۔ ملائیشین پراسیکیوٹرز نے ذاکر نائیک کی بے گناہی پر مبنی ایک رپورٹ وزیر اعظم مہاتیر محمد کو پیش کی، جس پر 3  جولائی کو انہوں نے بھارتی سفیر پر واضح کر دیا کہ عالمی اسکالر ذاکر نائیک کو کسی قیمت پر بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ اس کے بعد ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے 4 جولائی کو ذاکر نائیک سے ملاقات کی، جس پر ذاکر نائیک نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

No comments.

Leave a Reply