شہزادہ چارلس اور ولیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے سے انکار کر دیا

برطانیہ کے شاہی خاندان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے میں کوئی دلچسپی نہیں

برطانیہ کے شاہی خاندان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے میں کوئی دلچسپی نہیں

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کے شاہی خاندان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اس بات کا عملی مظاہرہ امریکی صدر کے حالیہ دورہ  برطانیہ کے دوران دیکھنے میں آیا جب شہزادہ چارلس اور ان کے صاحبزادے شہزادہ ولیم نے ٹرمپ سے ملنے سے انکار کر دیا۔ برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کے مطابق شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم کے انکار کے بعد ملکہ برطانیہ کو امریکی صدر سے اکیلے ہی ملاقات کرنا پڑی۔ اخبار کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جب ملکہ کے ساتھ شاہی خاندان کا کوئی اور فرد موجود نہیں تھا۔  امریکی صدر کے حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے روایات کے مطابق ملکہ کی تعظیم میں جھک کر آداب نہیں کیا۔ اس کے علاوہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کرتے ہوئے ایک وڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں ٹرمپ نے ملکہ کو کنفیوژ کر دیا تھا۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈ آف آنر کی تقریب میں شرکت کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ خود تو اپنی ہی دھن میں آگے بڑھ گئے،  لیکن ان کے پیچھے آنے والی ملکہ برطانیہ کچھ کشمکش کا شکار ہو گئیں۔

No comments.

Leave a Reply