نواز شریف، مریم اور صفدر نے نیب کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا

نواز شریف، مریم اور صفدر نے  نیب کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا

نواز شریف، مریم اور صفدر نے نیب کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی  مریم اور سن ان لاء صفدر نے نیب کی عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا آج آخری دن تھا۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامد نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا ہے،  درخواست میں نیب، نیب کی عدالت اور  جج کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ نااہلی، جرمانہ، قید اور جائیداد کی قرقی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے تینوں کو بری کیا جائے۔ اپیل میں مزید درخواست کی گئی ہے کہ اپیلوں کا فیصلے تک نواز شریف، مریم نواز، محمد صفدر کو ضمانت پر رہا کیا جائے اور سزا کو معطل کیا جائے۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال قید و جرمانہ،  مریم نواز کو 7 سال قید و جرمانہ اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

No comments.

Leave a Reply