فیفا ورلڈ کپ 2018: فرانس دنیائے فٹبال کا نیا حکمران

فرانس  نے کروشیا کو شکست دے کر 20 سال بعد دوبارہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا

فرانس نے کروشیا کو شکست دے کر 20 سال بعد دوبارہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا

ماسکو  ۔۔۔ نیوز ٹائم

فرانس  نے کروشیا کو شکست دے کر 20 سال بعد دوبارہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ فرانس کے مینیجر Didier Deschamps  کا بطور مینیجر یہ تیسرا عالمی کپ ہے  اور فرانس کی فتح کے بعد وہ بطور کھلاڑی اور بطور مینیجر عالمی کپ کی ٹرافی اٹھانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے قبل برازیل کے Mario Zagallo اور جرمنی کے Franz Beckenbauer بطور کھلاڑی اور مینیجر عالمی کپ کی ٹرافی اٹھا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، فرانس کے کھلاڑیوں نے تجربہ اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کو ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل میں 4-2 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 1998 فرانسیسی کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں کروشین کی کمزور دفاع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پے درپے 3 گول کر کے کروشین ٹیم کے پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے کے خواب کو چکناچور کر دیا۔  فرانس کی جانب سے Antoine Griezmann ، Paul Pogba اور Kylian Mbappe نے گول کئے جبکہ ایک گول own goal تھا، یہ فٹبال ورلڈ کپ کے کسی فائنل میں ہونے والا پہلا اون گول تھا  جو کروشین دفاعی کھلاڑی Mandzukic سے گیند گول جانے پر ہوا۔ میچ کے دوران تماشائی گرائونڈ میں داخل ہو گئے جس کی وجہ سے میچ رک گیا۔ سیکوریٹی اہلکاروں انہیں گھسیٹتے ہوئے میدان سے باہر لئے گئے luzhniki stadium میں کھیلا جانے والا فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا  جس میں میچ کے آغاز پر کروشین ٹیم نے فرانس کے گول پر مسلسل تین حملے کئے  اور آٹھویں منٹ میں میچ کا پہلا کارنر بھی حاصل کیا لیکن فرانس کے دفاعی کھلاڑیوں نے اسے ناکام بنا دیا۔  17 ویں منٹ میں فرانسیسی کھلاڑی کو گرانے پر ڈی سے کچھ دوری پر فرانس کو فری کک ملی  جس پر Antoine Griezmann کی لگائی ہوئی ہٹ کروشین کھلاڑی Mandzukic کے سر سے ٹکرا کر گول میں چلی گی۔ فرانس کی یہ برتری زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہی اور کروشین کھلاڑی پیریسک نے 28 ویں منٹ میں خوبصورت گول کر کے میچ 1-1  گول سے برابر کر دیا۔  38 ویں منٹ میں ڈی میں کروشین کھلاڑی کا ہینڈ بال ہونے پر فرانس کو Panelty ملی جس پر Antoine Griezmann باسانی گول کر کے اپنی ٹیم کا اسکور 2-1 کیا۔  پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور 2-1 تھا۔  دوسرے ہاف میں فرانسیسی ٹیم کھیل پر مکمل چھا گئی اور پے درپے حملے کئے  اور 59 ویں منٹ میں Paul Pogba اور پھر 65ویں منٹ میں Kylian Mbappe نے خوبصورت گول کر کے کروشین ٹیم کے ورلڈ کپ جینے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔  69 ویں منٹ میں فرانسیسی goalkeeper کپتان Hugo Lloris سے گیند چھین کر کروشیا کے Mandzukic نے گول کر کے خسارہ 4-2 کیا۔

No comments.

Leave a Reply