جاپان میں شدید گرمی سے 30 افراد ہلاک

جاپان میں شدید گرمی سے 30 افراد ہلاک

جاپان میں شدید گرمی سے 30 افراد ہلاک

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں تپتے سورج اور حبس کے باعث کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور زیادہ تر ہلاکتیں لو لگنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 تک جا پہنچی ہے، جبکہ صرف دو دنوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے والے 5 ہزار سے زائد افراد کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ہیٹ ویو کی وجہ سے دارالحکومت میں 3000  سے زائد ایمبولینس کی خدمات حاصل کی گئیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

جاپان میں رواں ماہ کے آغاز سے ہی سورج اپنے جوبن پر ہے۔ صرف دو ہفتوں کے درمیان شدید گرمی سے 12 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد شامل ہیں جبکہ آج بھی درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی معطل ہیں اور مصروف ترین شاہراہوں پر بھی سناٹا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی تازہ لہر مزید 4 دن تک جاری رہے گی جس سے بچائو کے لیے وزارت صحت نے آگاہی مہم کا آغاز کر رکھا ہے  جبکہ جگہ جگہ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ ہیٹ ویو سے قبل جاپان کو زلزلے کا سامنا تھا جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply