مریخ پر پانی سے بھری جھیل دریافت

سرخ سیارے مریخ پر مائع پانی سے بھری ایک جھیل کے اشارے ملے

سرخ سیارے مریخ پر مائع پانی سے بھری ایک جھیل کے اشارے ملے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

سرخ سیارے مریخ پر مائع پانی سے بھری ایک جھیل کے اشارے ملے ہیں جو سیارے کے جنوبی قطب پر موجود ہے اور اس کا رقبہ لگ بھگ 20 کلومیٹر ہے۔ اگرچہ اس سے قبل مریخ پر پانی کے آثار ملتے رہے ہیں اور ان کی سچائی بھی ثابت نہیں ہوتی رہی ہے لیکن یہ پہلے ثبوت ہے کہ مریخ پر ایک طویل عرصے سے پانی کا کوئی بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ اگرچہ مریخ کی سطح ایک طویل عرصے سے سرد ترین ہوتی جا رہی ہے اسی بنا پر ماہرین کا خیال تھا کہ اس میں پانی برف کی صورت میں موجود ہو سکتا ہے۔ تاہم یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے Mars Express orbiter پر لگے ریڈار نے سیارے کے برفیلے جنوبی قطب کے نیچے جھیل کی نشاندہی کی ہے۔

Mars orbiter کے ڈیٹا پڑھنے اور تحقیق کرنے والے مرکزی سائنسداں پروفیسر Roberto Orosei ہیں جو اٹلی کے قومی مرکز برائے فزکس سے وابستہ ہیں۔  Orbiter کے خاص Mars ریڈار نے اسے دریافت کیا ہے لیکن یہ کوئی بہت بڑی جھیل نہیں ہے۔ اگرچہ Mars پانی کی سطح کے بارے میں کچھ نہیں بتایا لیکن ماہرین نے کا خیال ہے کہ جھیل میں پانی کی گہرائی ایک میٹر تک ہو سکتی ہے۔ اسی بنا پر یہ ایک جھیل ہے نہ کہ برف پگھلنے سے بننے والا کوئی جوہڑ ہے۔

Mars ریڈار نے سیارے کے قطب پر شعاعیں پھینک کر بتایا کہ سطح سے ٹکرا کر واپس آنے والی ریڈیائی امواج سے یہاں برف اور گرد کی پرت موجود ہے اور اس کے ڈیڑھ کلومیٹر نیچے مائع پانی موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق پانی زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے اور اس لحاظ سے یہ ایک حیرت انگیز دریافت ہے۔ تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ اس دریافت کے باوجود وہاں زندگی کی کسی شکل کا مل جانا فوری طور پر ممکن نہیں۔ابتدائی تحقیق کے مطابق جھیل کے پانی میں کئی طرح کے نمکیات موجود ہو سکتے ہیں اور اس طرح وہاں حیات کی موجودگی مشکل ہو سکتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply