عمران خان نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کا اجلاس

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سازی پر مشاورت کے لیے پارٹی رہنمائوں کا اجلاس آج Bani Gala میں طلب کر لیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے مشاورت کیلئے ملک بھر سے پارٹی رہنمائوں کو آج Bani Gala طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت سازی کیلئے مشاورت ہو گی، جبکہ اجلاس کے بعد عمران خان حکومت سازی پر لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی حکومت سازی کیلئے رابطے تیز کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب سے آزاد جیتنے والوں سے رابطے کیلئے پارٹی رہنمائوں کو ٹاسک دیا جائے گا۔ اجلاس میں الیکشن نتائج پر اپوزیشن جماعتوں کے ردعمل کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

عمران خان قومی اسمبلی کی پانچوں نشستوں سے جیت رہے ہیں، شہباز شریف لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست سے جیت رہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق اپنی قومی اسمبلی کی نشستیں بھی نہیں بچا سکے ہیں۔عمران خان پانچ نشستوں سے الیکشن لڑ رہے تھے اور اب تک وہ ان پانچوں پر الیکشن جیت رہے ہیں۔  ان میں اسلام آباد کا حلقہ این اے 53، میانوالی کے حلقہ این اے 95، لاہور کا حلقہ این اے 131 اور بنوں کا حلقہ این اے 35 شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف لاہور کے حلقے این اے 132 سے آگے ہیں جبکہ سوات، ڈیرہ غازی خان اور کراچی کے حلقوں سے وہ اپنے حریف امیدوار سے پیچھے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری Malakand کے حلقے سے کافی پیچھے ہیں۔ لاڑکانہ کے حلقہ این اے 200 سے وہ آگے ہیں جبکہ Lyari کے حلقے کے نتائج ابھی موصول نہیں ہوئے۔ آصف علی زرداری نواب شاہ کے حلقے سے آگے ہیں۔ چودھری نثار راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے تحریک انصاف کے غلام سرور خان سے ہار رہے ہیں۔  سیالکوٹ میں خواجہ محمد آصف کا اپنے حریف عثمان ڈار سے کانٹے کا مقابلہ چل رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان بھی ڈیرہ اسماعیل خان کے دونوں حلقوں سے تحریک انصاف سے ہار رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو Lower Dir کے حلقے سے تحریک انصاف کے بشیر خان نے بڑی شکست دی ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے عمران خان جیت گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حلقے سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مدمقابل سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو شکست ہوئی ہے۔ واضح کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 5 نشستوں سے الیکشن لڑ رہے تھے اور اب تک وہ ان پانچوں پر الیکشن جیت رہے ہیں۔a

No comments.

Leave a Reply