شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن، اسفندر یار ولی، سراج الحق کو شکست

عام انتخابات 2018ء میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

عام انتخابات 2018ء میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

عام انتخابات 2018ء میں بڑے بڑے برج الٹ گئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 53 اور 57 سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، این اے 8 مالاکنڈ سے بلاول بھٹو، این اے 38 اور این اے 39 سے مولانا فضل الرحمن، این اے 24 ٹو سے اسفندر یار ولی خان،  این اے 31 سے Ghulam Ahmed Bilour اور این اے 7 Lower Dir 2  سے سراج الحق ہار گئے، رات گئے موصولہ نتائج کے مطابق رانا ثناء اللہ، سعد رفیق، طلال چوہدری، یاسمین راشد، سمیرا ملک، کراچی سے شہباز شریف، محمد میاں سومرو، ارباب غلام رحیم ہار رہے تھے جبکہ چوہدری نثار علی خان کو ایک صوبائی حلقے میں برتری تھی جبکہ دو قومی اور ایک صوبائی حلقے میں وہ دوسرے نمبر پر تھے۔

دریں اثنا پشاور سے نمائندہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کے بعد بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، Awami National Party کے صدر اسفندر یار ولی خان، جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین Aftab Ahmad Khan Sherpao بھی الیکشن ہار گئے ہیں، حاجی Ghulam Ahmed Bilour ، Mian Iftikhar Hussain، Maulana Gul Naseeb Khan اور Sikandar Hayat Khan Sherpao بھی شکست سے دوچار ہو گئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 ملاکنڈ سے تحریک انصاف کے امیدوار جنید اکبر، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف این اے 3 سوات سے تحریک انصاف کے سلیم الرحمان کے ہاتھوں شکست کھا گئے ہیں،  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ پر اے این پی کے قائد اسفندر یار ولی خان اور تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر فضل محمد خان کے درمیان مقابلہ ہوا  جس میں فضل محمد خان کامیاب ہوئے، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین Aftab Ahmad Khan Sherpao قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 23 چارسدہ سے الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہو سکے، مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے قومی اسمبلی کی نشست پر تحریک انصاف کے Yaqub Sheikh سے الیکشن ہار گئے،

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 7 پر تحریک انصاف کے امیدوار بشیر خان سے الیکشن نہ جیت سکے، قومی وطن پار ٹی کے صوبائی چیئرمین Sikandar Hayat Khan Sherpao تحریک انصاف کے امیدوار خالد خان، اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین تحریک انصاف کے امیدوار Khaliq Zaman اور اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر Ghulam Ahmed Bilour تحریک انصاف کے امیدوار حاجی شوکت علی کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔

No comments.

Leave a Reply