امریکی صدر اور یورپی کمیشن کے سربراہ تجارتی تنازع کو حل کرنے پر متفق

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ ینکر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ ینکر

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی کمیشن کے سربراہ Jean-Claude Juncker نے بدھ کے روز واشنگٹن میں مذاکرات کے دوران اتفاق کیا  کہ تجارتی تنازع بڑھانے سے گریز کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے فولاد اور المونیم کی درآمد پر اضافی محصول عائد کرنے کے بعد سے امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان اختلاف چلا آ رہا تھا۔ ان اضافی محصولات کے جواب میں یورپی یونین نے بھی امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کر دیئے تھے۔  یورپی یونین گاڑیوں اور ان کے پرزوں پر درآمدی محصول بڑھانے کے امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے منصوبے کی بھی مخالفت کر رہی ہے۔ مذکورہ مذاکرات کے بعد صدر ٹرمپ اور Jean-Claude Juncker نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا  کہ انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ یورپی یونین، امریکہ سے مزید سویابین اور مائع قدرتی گیس خریدے گی اور دونوں فریق امریکی صنعتی مصنوعات پر محصول کم کرنے کے مذاکرات میں تیزی لائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply