امریکا نے مصر کو جنگی سامان خریدنے کی اجازت دے دی

مصر کو واشنگٹن کی جانب سے 2016ء میں دی جانے 195 ملین ڈالر مالیت کی غیر ملکی فوجی امداد کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے

مصر کو واشنگٹن کی جانب سے 2016ء میں دی جانے 195 ملین ڈالر مالیت کی غیر ملکی فوجی امداد کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے مصر کو واشنگٹن کی جانب سے 2016ء میں دی جانے 195 ملین ڈالر مالیت کی غیر ملکی فوجی امداد کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔  یاد رہے واشنگٹن نے یہ امداد امریکی میزانیہ برائے سال 2016ء  کو مصر کے لئے منظور کی تھی،  تاہم امریکا نے یہ کہتے ہوئے مصر کو اس غیر ملکی فوجی امداد میں تصرف سے روک دیا تھا  کہ قاہرہ پہلے اپنے ہاں انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے انڈیکس میں بہتری لائے۔ امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ واشنگٹن انتظامیہ کا امداد بحال کرنے کا فیصلہ دراصل قاہرہ کی جانب سے امریکا کے مخصوص خدشات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعتراف ہے  تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت میں بہتری لائی جا سکے۔ امریکا نے بجٹ 2016ء  میں مصر کے لئے مخصوص کی گئی اس رقم کو امریکا کی جانب سے دی جانے والی غیر ملکی فوجی امداد کا نام دیا گیا تھا  اور یہ رقم مصر کو امریکا سے فوجی ساز و سامان خریدنے کے لئے فراہم کی جانا تھی۔

No comments.

Leave a Reply