تحریک انصاف کو واضح برتری، ن لیگ، مجلس عمل، اے این پی، نے نتائج مسترد کر دیئے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  وزیر اعظم بننے سے پہلے قوم سے خطاب

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیر اعظم بننے سے پہلے قوم سے خطاب

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

قومی اسمبلی کی 272 میں سے نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 118 اور مسلم لیگ ن کو 64 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 42، Muttahida Majlis-e-Amalکو 13، اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کو 6 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ اسی طرح MQM Pakistan 6، BNP Mengal 4، مسلم لیگ ق 3، Awami Muslim League اور اے این پی کو ایک، ایک نشست پر برتری حاصل ہے، قومی اسمبل؛ی کی نشتوں پر 19 آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو 135، تحریک انصاف کو 120 اور آزاد امیدواروں کو 28 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو 4 اور Muttahida Majlis-e-Amalکو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو 74، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو 10، تحریک انصاف کو 21 اور MQM Pakistan کو 18 نشستوں پر برتری حاصل ہے، ان حلقوں میں 12 فیصد ووٹوں کی گنتی ہوئی ہے۔

خیبر پختونخواہ اسمبلی میں تحریک انصاف کو 64، عوامی نیشنل پارٹی 8، Muttahida Majlis-e-Amalکو 10، مسلم لیگ ن کو 3، اور 5 آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو 5 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔ جبکہ Muttahida Majlis-e-Amalکو 4 اور تحریک انصاف کو 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور میں تحریک انصاف نے کلین سویپ کرتے ہوئے 5 قومی جبکہ 13 صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں سے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی اور صرف ایک نشست عوامی نیشنل پارٹی کے حصے میں آ سکی۔

No comments.

Leave a Reply