پیوٹن کی ٹرمپ کو دورہ ماسکو کی دعوت

روسی صدر ولادی میر پیوٹن

روسی صدر ولادی میر پیوٹن

جوہانسبرگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

روسی صدر ولادی میر پیوٹن  نے جمعہ کو اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہائوس نے روسی صدر کی طرف سے دورے کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے۔ جمعہ کے روز ایک بیان میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو دورے کی دعوت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں مزید ملاقاتوں کے لیے پرعزم ہیں مگر اس کے لیے حالات سازگار بنانا ضروری ہیں۔

ادھر وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے دورے کے لیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ روسی اور امریکی صدر کے درمیان آخری ملاقات 16 جولائی کو ہالینڈ کے صدر مقام ھلسنکی میں ہوئی تھی۔ اس ملاقات پر امریکا کے سیاسی حلقوں کی طرف سے حکومت پر شدید تنقید بھی کی گئی۔

جنوبی افریقا میں منعقدہ بریکس گروپ کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ امریکا اور روس کی سربراہ قیادت میں محض ٹیلیفون پر بات چیت کافی نہیں۔ دونوں ملکوں کے سربراہوں کو بالمشافہ ملاقات کرنی چاہیے۔ ایران کا جوہری پروگرام اور کئی دوسرے عالمی تنازعات براہ راست ملاقاتوں بحث کے دوران ہی حل کیے جا سکتے ہیں۔ان کے اس بیان کے جواب میں وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سال کے آغاز میں صدر ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کا واشنگٹن میں استقبال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ کھلے دل کے ساتھ ماسکو کے دورے کی دعوت کو بھی قبول کرتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply