تخت لاہور کیلئے لڑائی تیز، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن آمنے سامنے

پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن 127 اور تحریک انصاف کو 122 نشستیں حاصل ہیں

پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن 127 اور تحریک انصاف کو 122 نشستیں حاصل ہیں

لاہور، اسلام آباد  ۔۔۔ نیوز ٹائم

تخت لاہور کیلئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں لڑائی تیز، صوبے میں حکومت بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے  اور دونوں جماعتوں کی جانب سے جیتنے والے آزاد امیدواروں سے رابطے کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حمزہ شہباز کی سربراہی میں کمیٹی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے Jahangir Tareen ، Aleem Khan اور Chaudhry Sarwar نے آزاد امیدواروں سے رابطے کئے  دونوں جماعتوں کی جانب سے آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب میں اکثریت ملنے پر حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا  کہ صوبے میں ہماری اکثریت ہے الیکشن پر تحفظات کے باوجود پنجاب میں حکومت بنائیں گے اگر حکومت بنانے سے روکا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے،  تمام آئینی اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی، حکومت بنانے کیلئے پیپلز پارٹی، ہم خیال اور مسلم لیگ (ق) سے بات کریں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی ہی کی حکومت ہو گی، پنجاب میں ہمارے ارکان زیادہ ہیں مسلم لیگ (ن) کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑیں گا۔ ادھر تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ کامیاب ہونے والے 18 آزاد اراکین آج  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن اور تحریک انصا ف کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہے  اور اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 127 اور تحریک انصاف کو 122 نشستیں حاصل ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشستوں کی تعداد 371 ہے جس میں 66 نشستیں خواتین اور 8 اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے 149 نشستیں درکار ہیں۔ پنجاب میں 29 نشستوں کے ساتھ آزاد امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔ دیگر جماعتوں میں پیپلز پارٹی کے پاس 6، مسلم لیگ (ق) 7، Balochistan Awami Party ، Muslim League Functional اور Pakistan Awami rule کو ایک، ایک نشست حاصل ہے۔ کسی بھی جماعت کی حکومت بنانے کے لیے آزاد امیدوار اہم کردار ادا کریں گے اور حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے آزاد ارکان سے رابطے شروع کر دیے اور اب تک 14 کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی اتحادی مسلم لیگ ق کے پاس بھی پنجاب اسمبلی میں 7 نشستیں ہیں اور پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی بھی 6 نشستوں کے ساتھ جوڑ توڑ میں کردار ادا کریں گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی سربراہی میں آزاد امیدواروں سے رابطے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ حمزہ شہباز نے کامیاب آزاد امیدواروں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پنجاب میں اکثریت ملنے پر حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت بنانے سے روکا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ قوم کو یاد دلاتا ہوں کہ نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کا موقع دیا اور اب  ن لیگ پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی پارٹی بن کر ابھری ہے اس لیے تمام آئینی اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری روایات کا پاس کیا جائے  اگر حکومت بنانے سے روکا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ حمزہ شہباز نے الزام لگایا کہ انتخابات میں پری پول دھاندلی کی گئی۔

No comments.

Leave a Reply